بھکر :عید الاضحی اور 14 اگست کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری

پاکستان
99
0
sample-ad

پنجگرائیں:ضلع پولیس بھکر نے عید الاضحی اور 14 اگست کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کردیا ہے ۔ ڈی پی او بھکر فیصل گلزار نے عید الاضحی کے موقع پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے جامع پلان مرتب کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس ضمن میں ضلع پولیس بھکر نے مکمل سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے ۔ پلان کے مطابق ضلع بھر میں 348 مقامات پر عید الاضحی کے اجتماعات منعقد ہوں گے جس کیلئے 700 پولیس افسران و ملازمین ، 56 پولیس قومی رضا کار، 350 سپیشل پولیس کی ٹیمیں اور 2 فوری ریسپانس ٹیمیں متعین کی جارہی ہیں۔ جبکہ حساس مقامات پر 10 واک تھرو گیٹس اور 85 خفیہ کیمرے لگائے جارہے ہیں۔ چیکنگ کیلئے 350 میٹل ڈیٹیکٹر بھی استعمال کیے جائیں گے ۔ 14 اگست یوم آزادی کے عیدا لاضحی کے ساتھ متصل ہونے وجہ سے سیکیورٹی انتظامات سخت کیے جارہے ہیں۔ تمام پارکوں اور تفریحی مقامات پر پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی ۔ جبکہ زیادہ رش اور حساس جگہوں پر ایلیٹ پولیس فورس کی ٹیمیں گشت کریں گی۔ ٹریفک کی روانی اور آمدورفت کو آسان بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کا علیحدہ پلان جاری کیا گیا ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.