بنگلہ دیشی بیٹسمین تمیم اقبال نے آرام کی درخواست کردی

کھیل
22
0
sample-ad

ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیشی بیٹسمین تمیم اقبال نے افغانستان کیخلاف واحد ٹیسٹ اور ٹرائی نیشن سیریز کے دوران آرام کی درخواست کردی جس کی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈنے تصدیق کردی ۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش 13 سے 24 ستمبر تک ٹرائی نیشن سیریز کی میزبانی کرے گا جس سے پہلے 5 سے 9 ستمبر تک افغانستان کیخلاف چٹاگانگ میں واحد ٹیسٹ بھی شیڈول ہے ۔ذاتی فارم کی طرف سے مشکلات کے شکار تمیم اقبال نے بی سی بی سے درخواست کی ہے کہ انہیں مذکورہ میچوں کیلئے قابل غور نہ سمجھا جائے کیونکہ وہ اس دوران آرام کرنا چاہتے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.