بلغاریہ :ایران جوہری معاہدے کی حمایت

دنیا
13
0
sample-ad

صوفیہ (اے پی پی) بلغاریہ کی وزیر خارجہ اکاترینا زاخارئیوا نے ایران اور گروپ 5+1 کے درمیان جوہری معاہدے کو یورپ کی سلامتی کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ایران، جوہری معاہدے تک قائم رہے گا تب تک یورپی یونین بالخصوص بلغاریہ بھی اس معاہدے پر قائم رہے گا۔ یہ بات انھوں نے بلغاریہ کے اخبار24 چاسا کو دیے گئے انٹرویو میں کہی ۔انہوں نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے ہونے والی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کی ناکامی اور تباہی مشرقی وسطی کے مسائل کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہوگی۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.