اینٹی کرپشن نے ضلع خوشاب میں محکمہ جنگلات کی ایک کروڑ 38 لاکھ کی زمین و گزار کرالی

سرگودھا
8
0
sample-ad

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاکی نگرانی میں ضلع خوشاب میں محکمہ جنگلا ت کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کر واکر سرکار کی تحویل میں دے دی گئی ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کوذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ چک نمبر63ایم بی ، ضلع خوشاب میں محکمہ جنگلات کی کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زرعی اراضی پر بااثر افراد نے قبضہ کیا ہوا ہے ۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے اس معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انکوائری عاطف شوکت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش)،اینٹی کرپشن خوشاب کے سپرد کی۔دوران انکوائری ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی گئی اورموقعہ کا ملاحظہ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ محکمہ جنگلات کی سرکاری زمین 10کنال13مرلے مالیتی1کرڑو38لاکھ روپے پر محمد دائم اور سارنگ نے کافی عرصہ سے ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے ۔جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے انکوائری افسر کو ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ سے مل کر قبضہ مافیا سے زمین واگزار کروائیں جس پرعاطف شوکت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش)،اینٹی کرپشن خوشاب نے ظفر انجم، ریوینو آفیسر خوشاب اورضلعی انتظامیہ سے مل کر قبضہ مافیا سے زمین واگزار کروا کر محکمہ جنگلات کی تحویل میں دے دی۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس صاحب اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کے ویژن کے مطابق ایسی کاروائیاں جاری رہیں گے ۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حکومت آنے کے بعد مختلف شہروں میں سرکاری اراضی پر کئے گئے قبضے ختم کرانے کے لئے آپریشن کیا جارہا ہے

Facebook Comments

POST A COMMENT.