ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس لگانے کا منصوبہ ٹھپ

سرگودھا
9
0
sample-ad

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بجلی بچاؤ مہم کے تحت شہر کی تمام سٹریٹ لائٹس میں استعمال ہونیوالی سوڈیم لائٹس اور بلب اتار کر ہلکے انرجی سیورزاور ایل ای ڈی لائٹس لگانے کا منصوبہ فائلوں کی نذر ہونے لگا،جبکہ میونسپل کارپوریشن کوماہانہ بلوں کی مد میں لاکھوں روپے اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے ،شہر کی مین شاہراؤں اور مختلف سڑکات و چوراہوں پر 605سوڈیم لائٹس، 2485 ہیوی ٹیوب لائٹس،پانچ سو سے 1ہزار واٹ کے 895 بلب جبکہ 411بڑے سیورز کی جگہ ایل ای ڈی لائٹس لگانے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی تھی، جس کے بعد اس لوڈ کو سولر انرجی پر بھی منتقل کرنے کا پروگرام بنایا گیا تاکہ بجلی کی کھپت کو کم کیا جا سکے ، اس سلسلہ میں کارپوریشن حکام کی جانب سے فیزبیلٹی رپورٹس تیار ہوئیں مگر عملدرآمد گزشتہ ڈیڑھ سال سے التواء کا شکار ہے ، معلوم ہوا ہے کہ متذکرہ منصوبہ لیگی حکومت کے دور میں شروع ہو اتھا جسے جاری رکھنے یا مسترد کرنے کے حوالے سے پی ٹی آئی حکومت کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ، جبکہ سٹریٹس لائٹس کی ابتر صورتحال سے جہاں مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے وہاں مالی بحرا ن کا شکار میونسپل کارپوریشن کو بھی ہر ماہ ادائیگی میں مشکلات در پیش رہتی ہیں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.