2منشیات فروشوں سے 3کلو چرس ،2سے ناجائز اسلحہ برآمد شہری سے فراڈ کا ملز م بھی گرفتار

خوشاب
9
0
sample-ad

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف موثر کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں مشتاق احمد اور حسن شہزاد کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے تین کلو سے زائد چرس برآمد کی ہے ۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران بدلی والا کے رہائشی دو افراد عامر حیات اور سلیم اﷲ خان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے بالترتیب پسٹل تیس بور اور ریوالور 32بور برآمد کیا ہے ۔ ہڈالی میں عابد نواز بلوچ نے دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعے محمد رمضان سے دو لاکھ روپے کی رقم ہتھیا لی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.