بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کااضافہ

کاروبار
7
0
sample-ad

کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5ڈالر کااضافہ ہونے سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 550 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی، آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1495ڈالر سے بڑھ کر 1500ڈالر ہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں550روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 472روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت86250روپے سے بڑھ کر86800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 73945 روپے سے بڑھ کر74417روپے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔جمعرات کو چاندی کی فی تولہ قیمت اور دس گرام قیمت میں استحکام رہا جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1100.00 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت943.00روپے پر مستحکم رہی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.