Home / 2019 / August / 09 (page 5)

Daily Archives: 09/08/2019

حفیظ اور شعیب کی سنٹرل کنٹریکٹ سے چھٹی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے پلیئرز کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا،گزشتہ سال 33کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دیاگیاتھاتاہم اس بار صرف 19پلیئرز کو کنٹریکٹ ملاجبکہ سابق کپتانوں کو اے کیٹیگری میں شامل کرنے کی پالیسی بھی تبدیل کر دی گئی ہے ،سینئر پلیئرز محمد حٖفیظ اور شعیب ملک کی سنٹرل کنٹریکٹ سے چھٹی ہوگئی تاہم وہ سلیکشن کیلئے دستیاب ہونگے لیکن کنٹریکٹ سے باہر ہونیوالے جنید خان، آصف علی اور فہیم اشرف کو ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی پرفارمنس سے خود کو سلیکشن کیلئے اہل ثابت کرناہوگا ۔سنٹرل کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے …

Read More »

ٹیکساس:صدر ٹرمپ کی آمد پرنسل پرستی کے خلاف ریلی

ٹیکساس( ایجنسیاں)نسل پرستوں کے ہاتھوں دو امریکی ریاستوں میں شہریوں کے قتل کی تازہ وارداتوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عوام کو مشتعل کردیا۔امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیکساس آمد پر نسل پرستی کے خلاف شہریوں نے ریلی نکالی ۔مظاہرین کے رہنماؤں نے کہا کہ نفرت برداشت نہیں، دہشت گردی روکی جائے ۔ادھرامریکی صدر کی اوہائیو کے شہر ڈیٹن آمد پر بھی شہریوں نے احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے ٹرمپ کو نسلی تفریق اور کشیدگی میں اضافے کا سبب قرار دیا اور نعرے لگائے کہ اوہائیو صدر ٹرمپ کو خوش آمدید نہیں کہتا ۔مظاہرین نے کہا کہ امریکی صدر …

Read More »

لبنان:اکلوتے انگریزی اخبار کاسیاسی بحران پر انوکھااحتجاج

بیروت(اے ایف پی)لبنان کے واحد انگریزی اخبار ‘‘دی ڈیلی سٹار’’نے ملک میں جاری سیاسی بحران پر احتجاج کرتے ہوئے خبروں کے صفحات بغیر کسی خبر کے چھاپ دیئے ۔ نیوز ایجنسی کے مطابق اخبار کے دیگر صفحات پر صرف ملکی مسائل کا ذکر کیا گیا ہے جن میں حکومتی ڈیڈلاک، آلودگی، بے روزگاری، غیر قانونی ہتھیاروں اور سرکاری قرضے شامل ہیں۔

Read More »

پولینڈ:سرکاری جہاز کے ذاتی استعمال کے الزام پر سپیکر مستعفی

وارسا(اے ایف پی)اپوزیشن کی جانب سے سرکاری جہازوں کے ذاتی استعمال کا الزام عائد کئے جانے پر پولینڈ کے سپیکر مستعفی ہو گئے ۔ اپوزیشن نے سپیکر میرک کوچسنسکی پر اہلخانہ سمیت 100سے زائد مرتبہ سرکاری جہاز اور فوجی ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

Read More »

کینیا:شیرخواربچہ اسمبلی لانے پر خاتون رکن کو پارلیمنٹ سے نکال دیا گیا

نیروبی:کینیا میں خاتون رکن اسمبلی کو شیر خوار بچہ ساتھ لانے پر پارلیمنٹ سے باہر نکال دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق خاتون رکن پارلیمنٹ زلیخا حسن اپنے پانچ ماہ کے بچے کو گود میں لے کر پارلیمنٹ کے سیشن میں حصہ لینے پہنچیں تو سپیکر نے انہیں باہر نکل جانے کی ہدایت کی جبکہ سپیکر کے فیصلے پر دیگر ارکان نے شدید احتجاج کیا۔بتایا گیا ہے کہ ایوان میں پڑوسی ملک صومالیہ کے ساتھ سرحدی تنازع پر بحث جاری تھی کہ خاتون کے بچہ ساتھ لانے پر سپیکر نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں باہر جانے کا کہا جس پر …

Read More »

بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔ بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ مودی سرکار کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار بھی ہٹلر جیسی سوچ کی حامل ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کا جغرافیہ بدلنا چاہتا ہے۔ پوری دنیا کو بتائیں گے کہ مودی سرکار کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ نہتے کشمیریوں پر ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے بھارتی مظالم سے اقوام عالم کو آگاہ کریں گے۔عمران خان …

Read More »

مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی گرفتاریوں سے گریز کیا جائے ، امریکہ

اسلام آباد: امریکہ نے کہاہے کہ کشمیر پر ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوا ، مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں پر تشویش ہے ، غیر قانونی گرفتاریوں سے گریز کیا جائے ۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاک بھارت معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور مقبوضہ کشمیر سے متعلق ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوا ، فریقین معاملے پرتحمل کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیاءسے مسلسل رابطے میں ہیں اور پاکستان اور بھارت سے بھی مختلف امور پررابطے میں ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں پیش رفت کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ …

Read More »

مریم نواز کی گرفتاری کیخلاف قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی

اسلام آباد: (آن لائن) قومی اسمبلی کا اجلاس مریم نواز کی گرفتاری پر مسلم لیگ کے اراکین کی شدید ہنگامہ آرائی کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔اجلاس میں وقفہ سوالات کے بعد بلاول بھٹو کی حکومت پر شدید تنقید اور احتجاجی واک آؤٹ کے بعد لیگی اراکین سپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور شدید نعرہ بازی شروع کر دی جس پر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے روز ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں شروع ہوا۔ وقفہ سوالات کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نکتہ اعتراض پر …

Read More »

بھارت کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل کرنے سے باز رہے، اقوام متحدہ

نیویارک:اقوام متحدہ نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت (آرٹیکل 370) کے خاتمے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایسے اقدام سے پرہیز کرے جس سے جموں وکشمیر کی قانونی حیثیت متاثر ہوتی ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریز نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعہ ممکن ہے۔انتونیو گوتریز کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، بھارت اور پاکستان نے …

Read More »