Home / 2019 / August / 09 (page 2)

Daily Archives: 09/08/2019

میانوالی ماڈل کورٹ نے تمام مقدمات کے فیصلے کر دئیے

میانوالی،واں بھچراں:ملک بھر میں قائم ماڈل کورٹس کے ڈائریکٹر جنرل سہیل ناصر نے کہا ہے کہ ماڈل کورٹس پاکستان نے کامیابی کی ایک اور منزل طے کر لی۔ میانوالی ہیڈکوارٹر میں ماڈل کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج ملک نور خان نے تمام فیملی، رینٹ اور عبوری احکامات کے خلاف اپیل اور نگرانی کے فیصلے کر دیئے ۔ اب میانوالی ہیڈکوارٹر میں اس قسم کا کوئی مقدمہ زیر سماعت نہ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ میانوالی ہیڈکوارٹر، تحصیل عیسیٰ خیل اور ضلع بھکر میں بھی تمام منشیات کے مقدمات کا فیصلہ کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے …

Read More »

’’ آؤکشمیر سے وفاکریں ‘‘ ریلی نکالی گئی،فلک شگاف نعرے

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )کوآرڈ نیٹر ٹو پرائم منسٹر انچارج حلقہ این اے 95احمد خان نیازی کی ہدا یت پر ‘‘ آؤکشمیر سے وفاکریں ’’ ریلی کا انعقاد کیا گیا ،ریلی کو آرڈ نیٹر آفس سے شروع ہو کر ریلوے اسٹیشن چوک پر اختتام پذیر ہو ئی ۔تحریک انصاف کے مقامی قائدین امیر خان سوانسی ، جمال احسن خان ، سلیم گل خان ، با بر خان سوانسی ، ندیم اﷲ بخان خیل ، اظہر نیازی ، آفتاب میا نہ ودیگر عہدیداران نے ریلی کی قیادت کی ۔ریلی کے شرکاء کشمیر بنے گا پا کستان کے فلک شگاف نعرے …

Read More »

پتنگ کی ڈور سے کرنٹ سے زخمی طالبعلم دم توڑ گیا

واں بھچراں:چھت پر پتنگ کی ڈور سے کرنٹ لگنے سے زخمی ہونے والا طالب علم ہسپتال میں دم توڑ گیا، واں بھچراں کے محلہ اسلام آباد کا رہائشی دسویں جماعت کا طالب علم حماد شاہ تین روز قبل چھت پر پتنگ اڑاتے ہوئے دھاتی دوڑ بجلی کی تار سے ٹکرانے اور ڈور پکڑنے کی کوشش میں بجلی کی مین تاروں کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔ حماد کو علاج کے لیے میانوالی ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں سے اسے لاہور ریفر کردیا گیا تھا۔کہ گزشتہ صبح حماد شاہ لاہور ہسپتال میں انتقال کر گیا۔حماد شاہ …

Read More »

کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو افسر وں نے نظر انداز کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے مشن کو متعلقہ محکموں کے افسران نے نظر انداز کر دیا، جس کی وجہ سے حکومتی ہدف پورا نہ ہونے کا امکان ہے ، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے اس منصوبے کو محکمہ انہار، زراعت اور جنگلات کامیاب کرانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، کیونکہ انکی حدود میں درخت اور پودے لگانے کیلئے رقبہ موجود ہے ۔ محکمے راجباہوں سڑکات نہروں اور دیگر مقامات پر ایک کروڑ سے زائد پودے لگا سکتے ہیں، لیکن ان محکموں کی جانب سے کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے کو نظر …

Read More »

عید کے اجتماعات ، تفریح گاہوں کی سخت سکیورٹی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)عیدالاضحی کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے ، 1800سے زائد پولیس افسر اور اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا نے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیتے ہوئے بتایا کہ نماز عید کے سلسلہ میں ضلع سرگودہا میں 513مقامات پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جن میں سے عیدالاضحی کے 32اجتماع کھلے میدان میں ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ اہم مساجد اور کھلے اجتماعات پر مسلح پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے میٹل ڈیٹکٹر کے ذریعے ہر فرد کی مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت …

Read More »

محکمہ سوئی گیس کے دفاتر کرائے کی عمارت میں قائم ،ریجنل ہیڈکوارٹر کی تعمیر مسلسل التوا کا شکار

سرگودھا(سٹی رپورٹر) محکمہ سوئی گیس کے ریجنل ہیڈکوارٹر کی اپنی عمارت کی تعمیر کے حوالے سے معاملات مسلسل التواء کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ موجودہ کرایے کی عمارت دور ہونے کی وجہ سے جہاں 90فیصد سے زائد صارفین کیلئے سفری مشکلات کا سبب ہے وہاں بھاری کرایہ کی مد میں بھی قومی خزانے پر اضافی بوجھ ڈالا جا رہا ہے ، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے لاہور روڈ پر جگہ کی نشاندہی کی گئی تھی مگر اس پر کام شروع کرنے سے پہلے ہی ایک عدالتی کیس سامنے آ گیا ، …

Read More »

6افراد سے ناجائز اسلحہ ،ایک سے 20لٹر شراب برآمد

جوہرآباد:پولیس نے ہڈالی اور مٹھہ کھوہ میں سرچ آپریشن کے دوران چھ افراد کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف’ تین رائفلیں ’ چار پسٹل’ دو بندوقیں 97کارتوس اور 2کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ہے ۔ ملزمان خالد محمود ’ شجاعت احمد ’ مشتاق احمد اور محمد فیاض کے خلاف آرمز ایکٹ اور نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ مٹھہ کھوہ کے رہائشی دو افراد ارشد اقبال اور محمد نعیم ٹٹ کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا درج کر لیے …

Read More »

پینے کے پانی کی قلت ،ہسپتالوں میں ادویات نایاب :تسنیم قریشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈویژنل صدر پاکستا ن پیپلزپارٹی وسا بق وز یر مملکت تسنیم احمد قریشی نے کہا ہے کہ کنٹینر پر چڑھ کر دودھ اور شہد کی نہر یں بہانے کے دعوید ار و ں نے بنیا د ی سہو لیا ت چھین لیںسرگودہا ڈویثرن سمیت پو ر ے صوبہ پنجا ب میں ا س وقت پینے کے شفاف پا نی کی شد ید قلت ہے ہسپتا لو ں میں ادو یا ت نایاب ہیں، پی ٹی آئی حکو مت ہر محاذ پر مکمل طور پر نا کا م ثا بت ہو ئی ہے ۔

Read More »

عبداﷲ ہسپتال کے قریب بجلی کا کھمباانسانی زندگیوں کیلئے خطرہ

جوہرآباد:جوہرآباد میں سرور شہید روڈ پر عبداﷲ ہسپتال کے قریب بجلی کا بوسیدہ کھمباانسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گیا، کھمبا زنگ آلود ہو کر ناکارہ ہو چکا ہے جو کسی بھی لمحہ زمین بوس ہو سکتا ہے اور اس سے گزرنے والی بجلی کی ہائی وولٹج تاریں کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہیں،شہریوں کی جانب سے انسانی زندگیوں کو درپیش خطرات کے پیش نظر واپڈا کو بار بار کھمبا تبدیل کرنے کی استدعا کی گئی لیکن ابھی تک اس ضمن میں کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا ، انجمن تحفظ حقوق شہریاں جوہرآباد کی صدر ملک محمد نذیر …

Read More »

ٹرک 2افراد کو کچل کر بجلی کے پول سے جاٹکرایا،ایک کی دونوں ٹانگیں ضائع

سرگودھا:لاری اڈا ساہیوال کے مین چوک پر ٹرک موڑ کا ٹتے ہوئے دو موٹر سائیکل سوار وں کو کچلنے کے بعد بجلی کے پول سے ٹکرا گیا بیان کیا جاتا ہے کہ ٹرک ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث ٹرک مین روڈ سے اتر کر بجلی کے پول سے ٹکرا گیا اور بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی اور مین تاریں ٹوٹ کر سڑک پر گر پڑی عوام نے بھاگ کراپنی جانیں بچائیں ۔ 2 موٹر سائیکل سوار ساہیوال میں سودا سلف لینے کیلئے آئے اور وہ سڑک کے کنارے اپنی موٹر سائیکل کھڑی کر کے فروٹ لے رہے تھے ڈرائیور …

Read More »