’’ آؤکشمیر سے وفاکریں ‘‘ ریلی نکالی گئی،فلک شگاف نعرے

میانوالی
2
0
sample-ad

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )کوآرڈ نیٹر ٹو پرائم منسٹر انچارج حلقہ این اے 95احمد خان نیازی کی ہدا یت پر ‘‘ آؤکشمیر سے وفاکریں ’’ ریلی کا انعقاد کیا گیا ،ریلی کو آرڈ نیٹر آفس سے شروع ہو کر ریلوے اسٹیشن چوک پر اختتام پذیر ہو ئی ۔تحریک انصاف کے مقامی قائدین امیر خان سوانسی ، جمال احسن خان ، سلیم گل خان ، با بر خان سوانسی ، ندیم اﷲ بخان خیل ، اظہر نیازی ، آفتاب میا نہ ودیگر عہدیداران نے ریلی کی قیادت کی ۔ریلی کے شرکاء کشمیر بنے گا پا کستان کے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے ۔ریلی کے اختتام پر جما ل احسن خان ، سلیم گل خان ، امیر خان سوانسی ، اظہر نیازی ، خوا جہ سکندر و دیگر مقررین نے ریلی سے خطاب کیا ۔مقرر ین نے کہا کہ پا کستان کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور کشمیر میں بھارت کے غاصبا نہ قبضہ اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کی مذمت کی ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.