مریم نواز کی آمد پر کارکنوں کیلئے ناشتے کا اہتمام،پانی کی سبیلیں

سرگودھا
3
0
sample-ad

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مریم نواز کی سرگودھا آمد کے سلسلہ میں صبح سویرے ہی مسلم لیگی متحرک نظر آئے ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی کی رہائشگاہ پر کارکنوں کیلئے ناشتے کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ جگہ جگہ پینے کے پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں گرمی کے باوجود لوگوں کا جذبہ قابل دید تھا استقبالیہ بینرز سے مریم نواز کے روٹ کو سجایا گیا تھا رش کے باعث متعدد لیگی جیب تراشوں کے ہاتھوں اپنی جیبیں کٹوا بیٹھے کئی لوگوں کے موبائل فون بھی نکال لئے گئے جبکہ ریلی میں خود کو نمایاں کرنے کیلئے مختلف مقامات پر لیگیوں کے درمیان بد نظمی کے مناظر بھی دیکھنے میں آئے پولیس افسران ریلی کے روٹس پر کئے جانیوالے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے پولیس کی بھاری نفری سیال موڑ انٹر چینج سے واٹر سپلائی روڈ سرگودھا تک تعینات کی گئی تھی ڈاکٹر لیاقت کی جانب سے سیٹلائٹ ٹاؤن پر استقبالیہ کیمپ لگایا گیا تھا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.