Home / 2019 / August / 07 (page 2)

Daily Archives: 07/08/2019

ہرنولی میں قبضہ گروپ سے دکانیں واگزار،راستہ کھل گیا

واں بھچراں:نواحی علاقہ ہرنولی میں قبضہ گروپ سے دکانیں واگزار کرکے راستہ کھول دیا گیا، گزشتہ روز کھلی کچہری میں ہرنولی اڈہ پرتاریخی شیرشاہ سوری روڈ پر قائم ناجائز تجاوزات کے خلاف کی گئی عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر میانوالی ڈاکٹر ناصر محمودبشیر کا سخت اور فوری ایکشن لیا اور سرکاری راستے پر تعمیر شدہ دوکانیں مسمار کرکے راستے کو واگزار کرالیا گیا۔ ہرنولی کے علاقہ مکینوں سیاسی و سماجی شخصیات سول سو سائٹی کے افراد نے ًڈپٹی کمشنر میانوالی ڈاکٹر ناصر محمود بشیر، ،اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد اعجاز ملک اور ایس ایچ او تھانہ ھرنولی حبیب الرحمن خان کو …

Read More »

کشمیر کی صورتحال عمران ٹرمپ ملاقات کا شاخسانہ:عبدالوہاب خان

موچھ:امیرجماعت اسلامی ضلع میانوالی عبدالوہاب خان نے کہا ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال عمران ٹرمپ ملاقات کا شاخسانہ ہے حکومت کشمیر پر سود ے بازی کرچکی ہے ، جب کشمیر پر قوم کو اکٹھا کرنے اور مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت پیش آئی تو قومی اسمبلی کا جاری اجلاس ملتوی کردیا گیا تا کہ کوئی رکن اسمبلی کشمیر پر سوال نہ اٹھادے حکومت مسئلہ کشمیر کی جنگ صرف ٹویٹ کرکے لڑرہی ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ حالات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا منصوبہ پہلے سے تیار شدہ تھا اور ٹرمپ سمیت …

Read More »

مسافر گاڑیوں،سکول وینز میں سلنڈروں کے استعمال پر پابندی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے حکومت کی ہد ایت کے مطابق ضلع بھر میں مسافر گاڑیوں او رسکول وینز میں سی این جی او رایل پی جی سلنڈروں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے ، انہوں نے یہ حکم اوگرا کی طرف سے جاری نوٹس کو مد نظر رکھتے ہوئے نافذ کیا ہے ، اس حوالہ سے انہوں نے پولیس او رٹریفک کنٹرول اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ مسافر گاڑیوں کی شہری وقومی شاہرات پر چیکنگ کو سخت بنائیں ۔ایل پی جی او رسی این جی سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کو تھانوں میں …

Read More »

قربانی کی کھالیں جمع کرنیوالی این جی اوز،مدارس کی مانیٹرنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وزارت داخلہ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے مشروط اجازت حاصل کرنیوالی این جی اوز اور مدارس کی مانیٹرنگ کیلئے حساس اداروں کی ٹیمیں تشکیل دینے کے احکامات جاری کر دیئے تاکہ ان کی آڑ میں کوئی کالعدم تنظیم حکومتی پابندی کی خلاف ورزی نہ کر سکے جبکہ ڈی پی اوز کو ایسی صورت میں فوری طور پر مقدما ت درج کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ذرائع کے مطابق ضلع سرگودھا میں این جی اوز اور مدارس کی طرف سے حکومت پنجاب کو موصول درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے ۔

Read More »

پورٹل شکایات پر غفلت :قائم مقام ڈپٹی کمشنر کا اظہار برہمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) قائم مقام ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے وزیر اعظم ووزیر اعلیٰ پورٹل کے تحت موصول ہونے والی شکایات پر اداروں کی غفلت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اداروں کے ضلعی و تحصیل افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ۔ شکایات کی بنیادوں او روجوہات کو ختم کیا جائے تاکہ کم سے کم شکایات جنم لیں او رعوام سکون کا سانس لے ۔انہوں نے تمام شکایات کو بروقت نمٹانے کی ہدایت کی ۔ پورٹل شکایات کی سخت مانیٹرنگ کا حکم دیا او ربار بار آنے والی شکایات کو جواز کے ساتھ …

Read More »

اربوں روپے کے 15 میگا پراجیکٹس فائلوں میں بند

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر کی تعمیر و ترقی اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے اربوں روپے مالیت کے 15 سے زائد میگا منصوبوں کے اجراء کا تعین نہ ہو سکا اور ابتدائی کاغذی کاروائی بھی فائلوں تک محدود ہو کررہ گئی ہے ،تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت نے سرگودھا شہر کی تعمیر و ترقی ، ٹریفک کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے سڑکوں کو کشادہ کرنے ، کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ، حادثات کی روک تھام کیلئے 2019-20ء کی تجویز کردہ سکیموں پر مشتمل اربوں روپے مالیتی فیزبیلٹی رپورٹس حتمی منظوری اور فنڈ کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب …

Read More »

پوش علاقوں میں صفائی ،سیوریج کا نظام دیگر علاقے نظرانداز

سرگودھا(سٹی رپورٹر )ڈویژنل انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن حکام کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی نے نصف سے زائد شہری علاقوں کے لاکھوں عوام کو دوہری اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے ،جن کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر پٹیشن سیل نے سی او کارپوریشن سے وضاحت طلب کر لی، ذرائع کے مطابق شہر میں سیوریج سسٹم جیسی بنیادی سہولت ریلوے لائن کے اس پار ضلع کچہری اور اہم دفاتر و رہائش گاہوں اور پوش علاقوں تک محدود ہے ، محبوب کالونی، ٹوانہ پارک ، منظور ٹاؤن، منور کالونی ، زبیدہ رضا ٹاؤن، ظفر کالونی ، رحمان پورہ، اسلام پورہ، مقام حیات، …

Read More »

مویشی منڈی میں لوٹ مار کا بازار گرم ، خریدار اور بیوپاری سے اضافی وصولیاں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا کی مرکزی مویشی منڈی سمیت دیگر تحصیلوں میں لگنے والی منڈیوں میں سہولیات کے فقدان اور مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ، مانیٹرنگ ٹیموں نے بھی انتظامات کی صورتحال غیر تسلی بخش دیدی ذرائع کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی زیر نگرانی مانیٹرنگ ٹیموں کو صورتحال کا جائزہ لینے کا ٹاسک سونپا گیا تھا،جن کی ابتدائی رپورٹس کے مطابق ڈویژنل ہیڈکوارٹر سرگودھا کی مرکزی مویشی منڈی میں لوٹ مار کا ایک بازار گرم ہے ، بیوپاری سہولیات کی عدم فراہمی کا رونا رو رہے ہیں تو دوسری طرف خریداروں …

Read More »

پیاز ، ٹماٹر،ادرک ،لہسن کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، ذخیرہ اندوزی بھی عروج پر پہنچ گئی

سرگودھا(سٹی رپورٹر)کیبنٹ سب ڈویژن کے احکامات کی خلاف ورزری کرتے ہوئے پیاز ، ٹماٹر،ادرک ،لہسن اور دیگر مصالحہ جات کی قیمتیں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ، ان اشیاء کی ذخیرہ اندوزی بھی عروج پر ہے جبکہ انتظامیہ خواب غفلت کا شکار ہو کرر ہ گئی ہے ،عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں ، ذرائع کے مطابق گزشتہ تین دنوں کے دوران پیاز کی قیمت 50 سے بڑھ کر سو روپے فی کلو ، ٹماٹر 40 سے بڑھ کر 70 روپے فی کلو، ادرک 180سے بڑھ کر260،تھوم 240سے بڑھ کر 320روپے فی کلو ہو چکی ہے …

Read More »

اقدام قتل کے ملزم کی نشاندہی پر بندوق برآمد،ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج

جوہرآباد:مٹھہ ٹوانہ پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ایک زیر حراست ملزم عمر حیات سے دورانِ تفتیش اُس کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونیوالا ناجائز اسلحہ بندوق بارہ بور رپیٹر برآمد کی ہے ۔ عمر حیات کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

Read More »