دشمن انتہائی شاطر،مل کر سازشیں ناکام بنا ئیں،فیصل فاروق چیمہ

سرگودھا ڈویژن
6
0
sample-ad

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری فیصل فاروق چیمہ نے کہا ہے کہ علماء امن کے داعی اور منبر ومحراب کے وارث ہیں ، وہ معاشرے میں اخوت وبھائی چارا ’ اتفاق ومحبت او ررواداری کے جذبو ں کو فروغ دیں، فرقہ وارانہ ہم آہنگی سے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے میں اپنا کر دار ادا کریں ، دشمن انتہائی شاطر اور چالباز ہے ،وہ امن عامہ میں نقب لگاسکتاہے ، ان خیالات کااظہا رانہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ’ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ’ چیف آفیسر ضلع کونسل رانا جمیل ’ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت قدیر گورائیہ ’علماء کرام اور دیگر بھی موجود تھے ۔ فیصل فاروق چیمہ نے کہا کہ کئی دہائیوں سے اس ضلع میں کسی قسم کی امن عامہ کی صورتحال پیدا نہیں ہوئی ۔ انہوں نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو بھی ہدایت کی کہ تحصیل سطح پر امن کمیٹیوں کے اجلاس بلائیں او ر معاملات باہمی مشاورت سے نمٹائیں ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.