Home / 2019 / August / 06 (page 3)

Daily Archives: 06/08/2019

ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک معائنہ، ناقص صفائی پر برہم

میانوالی ( نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمودبشیر کا نے گزشتہ رات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ٹراما سنٹر کے مختلف شعبہ جات اور واش رومز کا بھی معائنہ کیا ،اس موقع پر انہوں نے ٹراما سنٹر سی سی یو رومز میں فوری طور پر ائر کنڈیشنرز لگوانے کاحکم دیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ٹراما سنٹر واش رومز صفائی کی صورتحال پر بر ہمی کا اظہار کر تے ہو ئے فوری طور پر اسے بہتر بنا نے کی ہدا یت کی ۔

Read More »

ن لیگ کے تاریخی کامیاب جلسہ پر تمام کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں ،وارث کلو

رنگپور بگھور:ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد وارث کلو نے کہا ہے کہ خوشاب میں مسلم لیگ ن کے تاریخی کامیاب جلسہ پر تمام کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں خوشاب میں محترمہ مریم نواز کے جلسہ میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر دھاندلی زدہ حکومت اور ان کے نمائندوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے ۔

Read More »

کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے طلبا کی ریلیاں

چاندنی چوک:ملک بھر کی طرح تحصیل کلورکوٹ میں بھی یوم یکجہتی ء کشمیر کے موقع پر طلباء نے ریلیاں نکالی ،اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد زمان اساتذہ کرام اور طلباء نے بھر پور شرکت کی،اس موقع پر طلبا نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن محمد زمان نے کہا کہ قابض بھارتی فوج نے 95 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا کشمیر میں بچوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

Read More »

ڈی پی او بھکر کا اردل روم،اہلکاروں کو سزائیں

پنجگرائیں:ڈی پی او بھکر شائستہ ندیم نے گزشتہ روز اردل روم کا انعقاد کیا جس میں پولیس ملازمان کے شوکاز نوٹس کی شنوائی عمل میں لائی گئی۔ غیر تسلی بخش جواب پانے پر 24 ملازمان کو سنشور، 3 ملازمان کو سروس ضبطگی، ایک ملازم کی ترقی روکنے ، ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی عہدہ تنزلی بطور ہیڈ کا نسٹیبل ،ایک ہیڈ کا نسٹیبلاور ایک کا نسٹیبل کو ملازمت سے برطرف کرنے کی سزائیں سنا ئی گئیں۔

Read More »

کشمیری بھائیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،قاضی محمد عثمان

رنگپور بگھور:ممبر ضلعی امن کمیٹی صاحبزادہ قاضی محمد عثمان نے کہا ہے کہ عالمی دہشت گرد بھارت کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے جس پر پوری امت مسلمہ کے دل خون کے آنسو رو ر ہے ہیں ،یہاں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری بھائیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،بھارت ذلیل و خوار ہو کر اپنے انجام کو پہنچے گا ۔

Read More »

معصوم شہریوں پر کلسٹر بموں سے حملہ بزدلی ہے ،شفیع اﷲ خان

داودخیل:بھارت کی جانب سے بارڈر پر معصوم شہریوں پر کلسٹر بموں سے حملہ بزدلی ہے ، انڈیا ہوش کے ناخن لے ورنہ اس کو عبرتناک شکست ملے گی، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنماء شفیع اﷲ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ انڈیا حکومت کی بزدلی ہے کہ بارڈز پر نہتے معصوم لوگوں پر بمباری کر کے ان کو شہید کیا جا رہا ہے جو کہ ظلم ہے عالمی برادری مظلوموں پر ہونے والے ظلم کا نوٹس لے ۔

Read More »

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکرمیں جنرل پریڈ کا انعقاد،ڈی پی او نے سلامی لی

پنجگرائیں:ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکرمیں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا،ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز ، ایلیٹ پولیس فورس ،ٹریفک پولیس بھکر، لیڈیز پولیس فورس اور دیگر پولیس افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔ ڈی پی او بھکر شائستہ ندیم نے سلامی لی،فورس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ ڈسپلن فورس کا حصہ ہونے کے ناطے نظم ونسق، فٹنس اور محکمانہ اصول و ضوابط کی پاسداری فرض عین ہے ۔ ہفتہ واری پریڈ کے انعقاد سے مسائل ، معاملات اور مشکلات سے بھی آگاہی ملتی ہے جس کیلئے مناسب اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔

Read More »

کشمیر ی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تقریب

کندیاں:بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیر ی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کندیاں اسٹیشن میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں طلباء،تاجروں اور معززین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر رئیس مدرسہ عطاء اﷲ شاہ،ایم ساجد سعید،احمد ندیم اور خالد محمود خلیلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ھم سب کشمیری بھائیوں کے ساتھ ھونیوالے بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مظلوم نہتے کشمیریوں پر قابض بھارتی فوج کے وحشیانہ تشدد کا فوری نوٹس لیں ۔

Read More »

عیسیٰ خیل شہر کی اے ٹی ایم بند ،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

داؤدخی:عیسیٰ خیل شہر کی اے ٹی ایم بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، شدید گرمی میں کسٹمرز ایک بنک سے دوسرے بنک اے ٹی ایم سے کیش نکلوانے کے چکر میں چکر پے چکر لگانے پر مجبور ہیں مگر پھر بھی رقم سے محروم ہیں اے ٹی ایم جیسی سہولیات لوگوں کی آسانی کے لیے معرض وجود میں لائی جاتی ہیں مگر پسماندہ علاقوں میں یہ زحمت کا روپ دھار لیتی ہیں ۔

Read More »

عوامی سہو لت کے لئے میانوالی کے مختلف مقامات پر کچرا دان رکھوا دیئے گئے

میانوالی ( نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر میو نسپل کمیٹی میانوالی نے عوامی سہو لت کے لئے میانوالی شہر کے مختلف مقامات پر کچرا دان رکھوا دیئے ہیں زراعت کا لونی ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ، ہسپتال چوک ، جنگلا ت کا لو نی ، ریسکیو1122آفس ، سیشن کورٹ ، شہزاد ہو ٹل ، طوران خیل ، پی اے ایف روڈ ، اڈا فلا ئنگ کو چ ، ٹانگہ سٹینڈ ، ڈی سی آفس ، گلی نمبر4واھنڈی گھنڈ والی ، مسجد صدیق اکبر ،بلو خیل روڈ ، ہا ئی سکول روڈ ، جی پی او چوک اوردیگر …

Read More »