Home / 2019 / August / 06 (page 2)

Daily Archives: 06/08/2019

لاہور چیمبر کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت

لاہور:لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ یہ معاملہ عالمی فورمز پر اٹھائے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیر پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے ، بھارتی فورسز کی بربریت کی وجہ سے پورے خطے میں بے چینی پھیل رہی ہے۔

Read More »

مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم پر فنکاروں کا شدید ردِعمل

لاہور (کلچرل رپورٹر)حمزہ علی عباسی نے تمام پاکستانی فنکاروں سے ، بالخصوص اُن پاکستانی فنکاروں سے جو سوشل میڈیا پر زیادہ فین فالوئنگ رکھتے ہیں، اپنے ایک ٹوئٹر پیغام کے ذریعے درخواست کی کہ وہ کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائیں۔ انہوں نے لکھا اگر آپ خاموش رہتے ہیں، تو یاد رکھیے کہ یہ ساری فین فالوئنگ ہی آپ کی سب سے بڑی آزمائش بن جائے گی اور آپ اپنی اس خاموشی کیلئے اپنے ربّ کے سامنے جوابدہ ہوں گے ۔’’ماہرہ خان نے لکھا ‘‘کیا ہم سہولت سے اس کو روک سکے ہیں جس پر ہم بات کرنا نہیں چاہتے …

Read More »

مایا علی نے فلم ‘‘پرے ہٹ لو’’ میں اپنے کردار سے پردہ اٹھا دیا

کراچی(این این آئی)ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ میں فلم ‘پرے ہٹ لو’ میں ثانیہ نامی ایک مضبوط لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہوں جو کہ ایک اعلیٰ سوچ اور اپنا فیصلہ خود کرنے والی لڑکی ہوتی ہے ، وہ یہ بھی جانتی ہے کہ کیا اچھا ہے کیا بْرا اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ثانیہ اپنے خاندان کی اہمیت بھی سمجھتی ہے ۔

Read More »

عفت عمر کا نئے یو ٹیوب پروگرام کا اعلان

اسلام آباد (اے پی پی) اداکارہ عفت عمر نے انسٹا گرام پر اپنے نئے یو ٹیوب پروگرام ‘‘سے اٹ آل ود عفت عمر’’ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس پرگرام کے لئے بہت پر جوش ہیں جسے وہ بہت جلد لانچ کریں گی اور وہ پر امید ہیں کہ لوگ ان کو سراہیں گے ۔

Read More »

امر خان سیونتھ سکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی سیریل کے لیڈ رول میں کاسٹ

کراچی (سٹاف رپورٹر)جس کا ورکنگ ٹائٹل‘‘مرگئے عشق سے پہلے ’’ رکھا گیا ہے ۔سیریل کے ڈائریکٹر شکیل خان ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں آغا علی مرزا ،زین بیگ، زینب قیوم،خالد انعم،شمیم ہلالی اور حنا الطاف شامل ہیں۔ سیریل کی رائٹر سائرہ عارف ہیں۔ڈرامے کی کہانی دو لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے ،یہ دونوں لڑکیاں آغا علی میں دلچسپی لیتی ہیں جہاں سے کہانی آگے بڑھتی ہے ۔یاد رہے کہ امر خان اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کررہی ہیں۔

Read More »

بھارتی شوبز و فیشن شخصیات بھی حکومتی فیصلے پر برہم

ممبئی(نیٹ نیوز)اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنے مختصر ٹویٹ میں کہا کہ ‘یہ بھی گزر جائے گا’۔ دیا مرزا نے ‘ سٹینڈ ود کشمیر ’ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔دیا مرزا نے مزید لکھا کہ ‘میرے خیالات اور سوچیں کشمیر کے ساتھ ہیں’۔ اداکارہ نغمہ نے بھارتی حکومت سے سوال کیا کہ کیوں وادی کشمیر میں انٹرنیٹ کو بند کرکے کرفیو نافذ کیا گیا اور کیوں لوگوں کو ہراساں کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ؟۔اداکار و فلم پروڈیوسر سنجے سوری نے بھی وادی کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کیا۔فلم پروڈیوسر و ڈائریکٹر عنیر نے کہا کہ وہ مزید …

Read More »

خواتین کی رجسٹریشن:شہری کسی کے جھانسے میں نہ آئیں،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر

میانوالی ( نامہ نگار )اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر غلا م شبیر کلیا ر نے ضلع میانوالی کے شہریوں کو خبر دار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ وہ خواتین کی رجسٹریشن کے سلسلہ میں کسی بھی شخص کے جھا نسے میں نہ آئیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ شکا یات مو صول ہو ئی ہیں کہ وہ واں بھچراں اور دیگر علا قوں میں کچھ لوگ سادہ لوگ خواتین کو بیو قوف بنا کر رجسٹریشن فارم اور رجسٹریشن کر وانے کا جھا نسہ دے کر پیسے بٹور رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سوائے محکمہ لیبر آفس کے کسی …

Read More »

سود کے کاروبار نے کئی خاندانوں کو اجاڑ دیا،مہر رکن عالم

رنگپور بگھور:صدر تھل وکلاء ایکشن کمیٹی مہر رکن عالم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سود کے کاروبار نے کئی خاندانوں کو اجاڑ دیا ہے اور اس کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد معاشرے کے لئے ناسور ہیں ہمیں ایسے افراد کا معاشرتی طور پر بائیکاٹ کرنا چاہیے ۔

Read More »

مریم نوازکی ریلی نے مخالفین کو پریشان کر دیا،غوث نیازی

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ گذشتہ روز کی مریم نواز شریف کی ریلی اور جلسے نے سیاسی مخالفین کو تذبذب کا شکار کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی راہنماؤں ’ سابق اراکین اسمبلی اور کارکنان نے جلسے اور ریلی کو شاندار طریقہ سے کامیاب کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ وہ کٹھہ چوک خوشاب میں ن لیگی کارکنان سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب کے غیور عوام میں جوق در …

Read More »