برطانیہ نے بریگزٹ پر دوبارہ مذاکرات کا مطالبہ کردیا

دنیا
4
0
sample-ad

لندن (اے پی پی) بورس جانسن نے یورپی رہنماؤں سے کہاکہ وہ بریگزٹ معاہدے کے مندر جات کے بارے میں دوبارہ مذاکرات کی مخالفت نہ کریں۔ بورس جانسن نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ وہ 31 اکتوبر تک برطانیہ کو یورپی یونین سے الگ کر لیں گے ۔ برطانیہ کے بریگزٹ کے وزیر سٹیو برکلے نے ایک مقالے میں لکھا کہ یورپی پارلیمنٹ کے حالیہ انتخابات نے یورپ کی سیاسی صورتحال کو تبدیل کردیا ہے اور اب یورپی رہنماؤں کو بھی اپنے رویے میں تبدیلی پیدا کرنا پڑے گی۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.