Home / 2019 / August / 05 (page 5)

Daily Archives: 05/08/2019

سٹیون سمتھ نئے اعزاز پر فائز

برمنگھم (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلین بیٹسمین سٹیون سمتھ نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو تیز ترین 25سنچریاں سکور کرنے والے دوسرے بیٹسمین کے اعزاز سے محروم کر دیا ۔ وہ ایشز ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے پانچویں کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

Read More »

روہت شرما کا نیا عالمی ریکارڈ

لارڈرہل (سپورٹس ڈیسک)روہت شرما نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں 3 چھکے لگا کر کرس گیل کا زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، گیل نے 105 چھکے لگا رکھے تھے جبکہ شرما کے چھکوں کی تعداد 107 ہو گئی ہے ۔ اسی طرح انہوں نے ففٹی بنا کر ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں زیادہ مرتبہ ففٹی پلس رنز کی اننگز کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

Read More »

ویرات کوہلی کا نیا ریکارڈ

لاڈرہل(اسپورٹس ڈیسک) بھارتی کپتان ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بیٹسمین بن گئے ۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں 19 رنز بنا کر کیوی کھلاڑی مارٹن گپٹل کا ریکارڈ توڑ ا جنہوں نے 2272 رنز بنا رکھے تھے ۔

Read More »

شناختی کارڈ کی شرط : تاجروں سے مذاکرات نہیں ہونگے :شبر زیدی

اسلام آباد(ایس ایم زمان،کامرس ڈیسک)چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )سیدشبر زیدی نے کہا ہے کہ ملک بھر کے مینوفیکچررز ، ہول سیل ڈیلرزاور دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا منصوبہ تیار کرلیا جس پر عنقریب عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔ ایف بی آر شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے کاکوئی ارادہ رکھتا ہے نہ اس معاملے پر تاجروں سے مذاکرات ہوں گے ۔روزنامہ دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے احکامات کے مطابق شناختی کارڈ کی شرط کااطلاق صرف سیلز ٹیکس رجسٹرڈ تاجروں پرہو گا ،ملک بھر میں سیلز …

Read More »

آئی ایم ایف اہداف کا حصول ناممکن ہے ،میاں زاہد حسین

کراچی (بزنس رپورٹر)آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے معیشت کو لاحق بیماریوں کامناسب علاج تجویز کیے بغیر ناممکن اہداف دیے ہیں جن کا حصول ناممکن ہے ۔اہداف میں ناکامی آئی ایم ایف کی سہ ماہی پڑتال میں ایک نئے بحران کو جنم دے سکتی ہے ۔گزشتہ روز بزنس کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درجنوں بار غیر ملکی قرضے لینے کے باوجود معیشت مستحکم نہیں ہو سکی ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ ان کی شرائط معیشت کو بہتر بنانے کے بجائے صرف بحران ٹالنے …

Read More »

ہفتہ رفتہ:ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری

کراچی (بزنس رپورٹر )گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ہو گیا جبکہ یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر بالترتیب 3 اور6 روپے گر گئی ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1.35روپے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر159.30روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر1.30روپے سستا ہوگیا جس سے ڈالر 159.20روپے پر آگیا ۔ یورو 3روپے کی کمی سے 176.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ6.20روپے کی کمی سے 192.80روپے کا ہوگیا ۔

Read More »

اسٹاک ایکسچینج :مسلسل دوسرے ہفتے مندی،229ارب کا انخلا

کراچی ( بزنس رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل دوسرے ہفتے بھی مندی کی لپیٹ میں رہی ،گزشتہ دو ہفتے کے دوران انڈیکس 791پوائنٹس کم ہو گیا اور مارکیٹ سے 229ار ب روپے کا سرمایہ نکل گیا ۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے پہلے دن ہی مارکیٹ مندی کی زد میں آ گئی جس کے اثرات مسلسل4دن تک چھائے رہے ۔تجزیہ کاروں کے مطابق غیر یقینی سیاسی صورتحال، سخت ٹیکس پالیسی کا نفاذ اور مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھانے کیلئے نیا ٹریگر نہ ہونے سے سرمایہ کارتذبذب کا شکار رہے اور انہوں نے بعض اسٹاکٹس میں نہ صرف فروخت کو …

Read More »

2020 ء میں سونا 1400 ڈالر فی اونس سے زائد رہنے کا امکان

لندن (اے پی پی)ماہرین نے کہا ہے کہ آئندہ سال 2020 ء کے دوران عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 1400 ڈالر فی اونس سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ شرح سود میں کمی اور سرمایہ کاروں و مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی خریداری میں اضافہ ہے ۔رائٹرز کی جانب سے جاری کیے گئے سروے میں 33 ماہرین اقتصادیات کی آرا کی روشنی میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں قرضوں پر سود کی شرح میں کمی کے رجحان، سرمایہ کاروں اور مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی خریداری میں اضافے کے باعث …

Read More »

ایران نے ایک اور غیر ملکی جہاز قبضے میں لے لیا

تہران(اے ایف پی)ایران کے پاسدرانِ انقلاب نے ایک اور غیر ملکی جہاز قبضے میں لے لیا ۔رپورٹ کے مطابق ایرانی بحریہ نے عرب ممالک کوتیل سمگل کرنے والے آئل ٹینکر کو حراست میں لینے کے بعد عملے کے 7افراد کو بھی گرفتارکر لیا۔بتایا گیا ہے کہ ٹینکر کو 7لاکھ لٹر تیل لیجاتے ہوئے قبضے میں لیاگیا۔واضح رہے خلیج فارس سے قبضے میں لیاجانیوالا یہ تیسرا بحری جہاز ہے ۔ایران نے قبل ازیں 18جولائی کو پاناما کے جھنڈا بردار آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا تھاجبکہ ایک روز بعد ہی ایرانی حکام نے اعلان کیا تھا انہوں نے ایک برطانوی آئل …

Read More »