کشمیرپر وزیراعظم کی خاموشی افسوسناک ہے :مریم نواز

پاکستان
17
0
sample-ad

لاہور،جہلم (سیاسی رپورٹر،این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم پر وزیراعظم کی خاموشی افسوسناک ہے ،کشمیر خطرے میں ہے اور وزیراعظم سینیٹ کی ہارس ٹریڈنگ میں مصروف ہیں،نواز شریف بیگناہی کے باوجود جیل میں قید ہیں۔ کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کی وجہ سے بھارت پر خوف طاری ہوا۔کشمیری اکیلے نہیں ہیں پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے ، جب بھی کشمیریوں کو چوٹ لگتی ہے تو درد ہم پاکستانیوں کو ہوتا ہے ،پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ناکام ہوچکی اور وزیر اعظم عمران خان نے معیشت تباہ کر دی،مہنگائی سے بے بس عوام حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں مریم نواز نے یوم شہدائے پولیس پر خصوصی پیغام میں کہا پوری قوم شہدا کی عظیم قربانیوں کی قرض دار ہے ،وطن عزیز کی داخلی سلامتی اور قوم کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس شہدا کی قربانیاں ہمیشہ احترام اور محبت سے یاد کی جاتی رہیں گی۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.