کھیل

حسن علی کی بھارتی کرکٹرز کو اپنی شادی میں شرکت کی دعوت

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹر حسن علی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو اپنی شادی میں شرکت کی دعوت دیدی۔قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم پلیئرز ہمارے کرکٹ فیلو ہیں، میں تمام بھارتی کرکٹ ٹیم کو شادی میں مدعو کرنا چاہوں گا، انہیں بڑی خوشی ہوگی اگر بلیو شرٹس ان کی شادی میں شریک ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم میں کسی کو شہہ بالا بنانا پڑے تو شاداب خان ان کی اولین ترجیح ہوگی، وہ 22سال کا چھوٹا سا بچہ ہے اور میرا بہترین دوست ہے ، وہ میرا ساتھ شہہ بالا بنے اور بے شک سلامی کی تمام رقم خود ہی رکھ لے ۔ قومی ٹیم میں سے کسی اور کو گھوڑے پر بٹھانا پڑا تو فہیم اشرف ترجیح ہوں گے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close