Home / 2019 / August / 04 (page 4)

Daily Archives: 04/08/2019

پہلا ٹیسٹ :آسٹریلیا کو انگلینڈ پر 34رنز کی برتری مل گئی

برمنگھم(سپورٹس ڈیسک)ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا پر شکست کا شکنجہ کسنا شروع کردیا کیونکہ تیسرے روز کھیل کے اختتام پر کینگروز کا دوسری اننگز میں تین وکٹوں پر 124سکور تھا اور انہیں محض 34 رنز کی برتری حاصل ہے ۔ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیل کے تیسرے روز ہوم ٹیم نے اپنی پہلی نامکمل اننگز چار وکٹوں پر 267 رنز کے ساتھ دوبارہ شروع کی تو بین سٹوکس نے آٹھ چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کرلی تاہم انہیں 50 رنز سے آگے جانے کا موقع نہیں ملا جبکہ 14 رنز کے اضافے پر رورے …

Read More »

حکومتی جنگی جنون سے بھارتی کھلاڑیوں کا دماغ بھی خراب ہوگیا

نئی دہلی (نیٹ نیوز )حکومتی جنگی جنون کی وجہ سے بھارتی کھلاڑیوں کا دماغ بھی خراب ہوگیا ،بھارتی باکسر نیرج گویت نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو فائٹ کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عامر کو ہرانے کیلئے تیار ہیں جس پر پاکستانی نژاد باکسر نے ان کا چیلنج قبول کر لیا ۔نیرج گویت نے چیلنج دیتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے سامنے میز پر آدھی درجن سے زائد بندوقیں رکھی ہوئی ہیں۔عامر خان اور نیرج گویت کے درمیان فائٹ 12 جولائی کو سعودی عرب میں شیڈول تھی لیکن نیرج …

Read More »

پہلا ٹی 20: بھارت نے لوسکورنگ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ہرادیا

لاڈرہل(سپورٹس ڈیسک)بھارت نے لوسکورنگ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو چار وکٹوں سے ہرا دیا۔امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دیکر نو وکٹوں پر 95 رنز تک محدود کردیا۔ صرف پولارڈ 49 اور پوران ہی 20 رنز کی بدولت ڈبل فیگرز میں داخل ہو سکے ۔مرد میدان نودیپ سینی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔بھارت نے مطلوبہ ہد ف 6وکٹیں گنواکر18ویں اوور میں حاصل کیا ۔روہیت شرما24رنز بناکر ٹاپ سکورررہے ۔ کوٹریل،سنیل نارائن اور کیمو پال نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

Read More »

گالف کا کھیل خواتین میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے ،اسد آئی اے خان

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)دوسری ایس جی اے خواتین امیچر گالف چیمپئن کا کراچی میں آغاز ہوگیا۔تین روزہ ایونٹ میں پاکستان بھر کی 55 خواتین گالفرز شریک ہیں۔سندھ گالف ایسوسی ایشن کے صدر اسد آئی اے خان نے اس حوالے سے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گالف کا کھیل خواتین میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے اور اس ٹورنامنٹ میں کراچی کی 39 گالفرز کے ساتھ دیگر شہروں سے آنے والی 16 گالفرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔

Read More »

فاسٹ بالر شاہین آفریدی بھی انڈر19 کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کیلئے کوشاں

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)نوجوان قومی فاسٹ بالر شاہین آفریدی بھی انڈر 19 کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کیلئے کوشاں ہیں جو گزشتہ روز کراچی کی ریجنل کرکٹ اکیڈمی پہنچ گئے ۔ انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر پر جاری تربیتی کیمپ میں شریک کراچی وائٹس انڈر 19 ٹیم کے پلیئرز سے ملاقات کی اور انہیں سخت محنت کی تلقین کرتے ہوئے بھرپور لگن کے ساتھ ٹریننگ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔شاہین آفریدی نے ہمت اور حوصلے کو شعار بنانے کا مشورہ دیتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل سے متعلق مفید باتوں سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر کراچی وائٹس …

Read More »

فہیم اشرف کا الکوحل کمپنی کے لوگو کی تشہیر سے صاف انکار

لندن(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے بہترین مثال قائم کرتے ہوئے الکوحل کمپنی کے لوگو کی تشہیر سے انکار کردیا جس کے باعث نارتھمپٹن شائر کاؤنٹی کے حکام نے انہیں لوگو کے بغیر شرٹ دے کر مسئلہ حل کرلیا۔واضح رہے کہ فہیم اشرف رواں انگلش سیزن میں نارتھمپٹن شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں جن کی خدمات پورے ٹی ٹونٹی بلاسٹ ایونٹ کیلئے حاصل کی گئی ہیں اور انہوں نے چار میچوں میں تین وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ 25 رنز بھی بنائے ہیں لیکن خوشی کے ساتھ نارتھمپٹن شائر کاؤنٹی جوائن کرنے والے قومی فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر …

Read More »

جیمز اینڈرسن دو ٹیسٹ میچزسے محروم

لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن پنڈلی کی انجری کے سبب ایشزٹیسٹ سیریز کے آئندہ دو میچوں سے باہر ہوگئے ۔ فاسٹ باؤلرمارک ووڈ پہلے ہی انجری کے باعث ایشز سیریز سے باہرہیں ۔

Read More »

کاٹن مارکیٹ :پھٹی کی کوالٹی متاثر،روئی کے بھاؤ میں مندی

کراچی (این این آئی)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل و سپننگ ملز کی محتاط خریداری اور کپاس پیداکرنے والے علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے پھٹی کی کوالٹی متاثر ہونے کی وجہ سے روئی کے بھاؤ میں مجموعی طور پر مندی رہی، روئی کے بھاؤ میں مندی کی ایک بڑی وجہ امریکا کیطرف سے چین سے درآمد پر مزید 10 فیصد ٹیرف بڑھانا بھی ہے ۔ روئی کے بھا ؤمیں فی من 300 تا 400 روپے کی کمی واقع ہوئی، کوالٹی متاثر ہونے کے سبب پھٹی کی قیمت میں بھی فی 40کلو 200 تا 300 روپے کی …

Read More »

تمباکو کی برآمدات میں 435.29فیصد کا ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)جون 2019کے دوران تمباکو کی قومی برآمدات میں 435.29فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جون 2019کے دوران تمباکو کی برآمدات 546ملین روپے تک بڑھ گئیں جبکہ جون 2018ء کے دوران 102ملین روپے مالیت کا تمباکو برآمد کیا گیا تھا۔ اس طرح جون 2018ء کے مقابلے میں جون 2019ء کے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات میں 444ملین روپے یعنی 435فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

Read More »

پرائز بانڈز سے انکم ٹیکس وصولی کی شرح میں 21.3فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)پرائز بانڈز سے انکم ٹیکس وصولی کی شرح میں گزشتہ مالی سال 2018-19 کے دوران21.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ دوران سال پرائز بانڈز سے انعامات جیتنے والے سرمایہ کاروں سے 2.32 ارب روپے سے زائد انکم ٹیکس وصول کیا گیا ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19 کے دوران پرائز بانڈز سے انکم ٹیکس وصولیوں کا حجم 13.23 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2017-18 کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں 10.91 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کئے گئے تھے ۔ سٹیٹ …

Read More »