ڈینگی لاروا کی موجودگی نے محکموں کی کارگردگی کا پول کھول دیا

سرگودھا
3
0
sample-ad

سرگودھا(سٹی رپورٹر) حکومت کی بار بار ہدایت کے باوجود ضلع کے دو درجن سے زائد مختلف مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی نے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ شعبوں کی کارکردگی کا پول کھول دیا، ذرائع کے مطابق کریٹیکل مانیٹرنگ میں ایک عرصہ سے نشاندہی کی جا رہی ہے کہ انسداد ڈینگی مہم کے تحت مشتبہ مقامات پر مناسب اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ، جبکہ محکمہ صحت اور دیگر شعبے اپنی طرف سے ڈینگی کے خطرات کو مسترد کر کے سب اچھا کی رپورٹ ارسال کر تے آر ہے ہیں، تاہم مختلف مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی نے ان شعبوں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی بھی دوڑیں لگوا دیں، معلوم ہوا ہے کہ افسران کی رہائش گاہیں بھی محفوظ نہیں رہی، اس کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی روڈ پر قائم تین نرسریوں، ایک سرکاری سکول جبکہ کوٹمومن اور بھیرہ میں تین تین،بھلوال میں دو ، سلانوالی ،ساہی وال ، شاہ پورمیں ایک ایک مقامات جن میں قبرستان، ایک میرج ہال اور گھروں کی ٹینکیاں شامل ہیں پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کی اطلاع پرگزشتہ روز ہنگامی بنیادوں پر سپرے کروا دیا گیا،تاہم اس صورتحال پر صوبائی حکام نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لاروا کی ممکنہ موجودگی کے خدشات کے پیش نظر مربوط حکمت عملی اپنانے اور فیلڈ ٹیموں کو متحرک کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.