ڈھوکڑی شہرمیں پراسرار بیماری ، مویشیوں کی ہلاکتیں ہونے لگیں

پاکستان
21
0
sample-ad

خوشاب(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈھوکڑی شہرمیں پراسرار بیماری کے باعث عوام کے مویشی موت کی وادی میں جانے لگے ۔ دو تین دنوں کے اندر اندر چھ سات گائیں ہلاک ہو گئیں۔ متاثرین میں ملک فیض محمد نمبردار کی 2 عدد گائیں ’ ملک محمد حیات کٹے خیل کی ایک عدد گائیں جبکہ غلام محمد گڈھو کا ویہڑہ بھی ہلاک ہو گیا۔ جبکہ اکثر نامعلوم افراد کی بھیڑ بکریاں اور دیگر جانور بھی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ متاثرین کے مطابق پہلے دن جانور کو بخار ہوتا ہے جس کی وجہ سے جسم پر سوجن ہو جاتی ہے اور جانور دو ’ تین یا چار دن کے اندر اندر ہلاک ہو جاتا ہے ۔ پراسرار بیماری کے باعث عوام کا لاکھوں کا نقصان ہو چکا ہے ۔ متاثرین نے ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبین سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور نوٹس لیا جائے اور محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیموں کو علاقہ کا دورہ کرنے کی ہدایت بھی کی جائے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.