کاروبار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

راولپنڈی (اے پی پی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے ٹرانسپورٹیشن لاگت بڑھنے سے اشیا کی ترسیل مہنگی ہو جاتی ہے ،کاروباری لاگت میں اضافے کا براہ راست اثر برآمدات پرپڑتا ہے ۔ایک بیان میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ملک شاہد سلیم نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی اور کاروباری طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہو گا اور عوام کی قوت خرید کم ہونے سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور ڈیوٹی کی شرح میں کمی کر کے ریلیف دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں مقامی سیاحت فروغ پاتی ہے ۔ قیمتوں میں اضافے سے مقامی سیاحت متاثر ہو گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close