سرگودھا ڈویژن میں 1072 سکیموں پر 87 کروڑ روپے خرچ ہونگے

سرگودھا ڈویژن
17
0
sample-ad

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وزیر اعظم پاکستان ترقیاتی پروگرام کے تحت رواں مالی سال ڈویژن بھر میں 1072سکیموں پر 87کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے جن میں سے ضلع سرگودہا کی 179 سکیموں پر 26کروڑ چار لاکھ، خوشاب کی 210سکیموں پر 30 کروڑ ’ میانوالی کی 123 سکیموں پر 30کروڑ ’ بھکر کی مختلف سکیموں پر 30کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ اس امر کا انکشاف کمشنر سر گودہا ڈویژن ظفراقبال شیخ کی زیر صدارت چاروں اضلاع کی انتظامی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ’ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ قدیر احمد ’ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز حسین احمد مدنی ’ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ الیاس چودھر ی ’ اے سی جی حافظ عبدالمنان ’ تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ کمشنر سرگودہا ڈویژن نے ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار بہتر بنانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی او رکہاکہ آئندہ ہفتے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ضلعی ترقیاتی کمیٹیوں کے اجلاس بلا کر ان سکیموں کے ٹینڈر کروائیں ۔کمشنر نے ڈینگی کنٹرول کے ضمن میں بوگس اعداد وشمار کے اندراج پر سخت نارضگی کا اظہا رکیا اور کہاکہ کسی بھی ایمر جنسی کے سامنے آنے کی صورت میں متعلقہ ادارے ذمہ دار ہوں گے ۔ انہوں نے صوبائی حکومت کے کارکردگی نیٹ ورک پر دیئے جانے والے ڈینگی کے اعدادوشمار کو فرضی او ر حقائق سے متضاد قرار دیا او رصورتحال کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کے فیلڈ افسران اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کریں او رتمام ڈپٹی کمشنر او راسسٹنٹ کمشنر ان کی کارکردگی کو سخت مانیٹرنگ کریں ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.