روس میں ملک گیر احتجاج کی کال ،اپوزیشن رہنما گرفتار

دنیا
16
0
sample-ad

ماسکو(اے ایف پی)روس کے شہری انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہ دئیے جانے کے خلاف احتجاج کرنے والی اپوزیشن لیڈر لیوبوسوبول کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔رپورٹ کے مطابق خاتون اپوزیشن لیڈر احتجاجی ریلی میں شرکت کے لیے ٹیکسی میں جارہی تھیں کہ پولیس اہلکاروں نے انہیں حراست میں لے لیا ۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ زیر حراست خاتون اپوزیشن رہنما وکیل اور ویڈیو بلاگر ہیں اور انہیں انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا۔لیوبوسوبول گزشتہ 21 روز سے بھوک ہڑتال پر تھیں اور انہوں نے حکومتی روئیے کے خلاف عوام سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی تھی۔حکام نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر لیوبوسوبول کو سڑک پر احتجاج کے قوائد وضوابط کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔ واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں انہیں الیکٹورل کمیشن آفس کے صوفے سے گھسیٹ کر باہر نکال دیاگیا تھا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.