دنیا بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے سے روکے : مشال ملک

پاکستان
32
0
sample-ad

اسلام آباد(آئی این پی،این این آئی ) مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر قتل عام کا منصوبہ بنایاجا رہا ہے ، دنیا بھارت کو کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے سے روکے ۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت آئین سے آرٹیکل 35 اے کا خاتمہ چاہتی ہے ، بھارتی عزائم کو بنیاد بنا کر پاکستان کو سلامتی کونسل میں جانا چاہئے ۔ یاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ،کمر کے مہروں میں تکلیف کے باعث چل پھر نہیں سکتے ، چار ماہ سے تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھاہوا ہے ،آنکھوں میں بلڈ کلاٹ بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران آرٹیکل 35 اے کو ختم کرنا چاہتے ہیں، کشمیر کی ڈیمو گرافی کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں، ہندوستان چاہتا ہے کہ کشمیر میں ہندوئوں کو آباد کیا جائے ۔ امریکی صدر سمیت عالمی رہنماؤں نے کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کی بات ہے لیکن ہندوستان اس مسئلے کو حل کرنا نہیں چاہتا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.