خوشاب پولیس نے قتل اور ڈکیتی کی دو اندھی وارداتوں کا سراغ لگا لیا ، ملزم گرفتار

خوشاب
3
0
sample-ad

جوہرآباد:خوشاب پولیس نے قتل اور ڈکیتی کی دو اندھی وارداتوں کا سراغ لگا کر دونوں وارداتوں میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے لیا۔ یہ انکشاف ڈی پی او خوشاب رانا شعیب محمود نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ قتل کی پہلی واردات محلہ علی پورہ میں ہوئی تھی جہاں ایک شادی شدہ خاتون مسماۃ ماریہ کی نعش اُس کے گھر کے واش روم سے ملی تھی۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا تھا۔ جبکہ قتل اور ڈکیتی کی سنگین واردات راولپنڈی روڈ پر شوالہ کے قریب ہوئی تھی جس میں نامعلوم ڈاکو نے ٹرالر نہ روکنے پر ٹرالر کے ڈرائیور عبدالجبار ولد عبدالغفار چھینہ ساکن منکیرہ کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.