جہان آباد میں اجتماعی شادیوں کی تقریب ،32 جوڑوں کا نکاح

پاکستان
21
0
sample-ad

شاہپورصدر(نامہ نگار) شاہپور کے نواحی قصبہ جہان آباد میں معروف سماجی شخصیت چوہدری محمدیونس اورجاوید اقبال کشمیری نے اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کی اس موقع پر ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی نے 32جوڑوں کے نکاح پڑھائے ۔ہر جوڑے کو ایک لاکھ مالیت کا جہیز بھی دیا گیااور شرکاء کو ظہرانہ بھی دیا گیا ۔ مولانا الیاس چنیوٹی نے کہا کہ سفید پوش گھرانوں کی مدد کی یہ روایت بہت عمدہ ہے جس پر کشمیری برادری مبارک باد کی مستحق ہے چودھر ی یونس نے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد سب سے احسن اقدام ہے جس سے اﷲ تعالیٰ اوراس کا رسول بھی خوش ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ اس سے پہلے بھی دو مرتبہ اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کر چکے ہیں اس موقع پرمیاں اجمل رانجھا، چوہدری ذوالفقار مارتھ، طارق محمود قاسمی، چوہدری بدرحیات، چوہدری نذیراور دیگرموجود تھے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.