ہسپتال میں کتے ،سانپ کے کاٹنے والی ویکسین کی عدم دستیابی

پاکستان
23
0
sample-ad

کندیاں:ہسپتال میں باؤلے کتے اور سانپ کے کاٹنے والی ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث شہر یوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،ویکسین خریدنے کے لئے مریض دربدر کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں ، تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں آوارہ باؤلے کتوں کی بہتات ہے ، شہریوں کو کاٹنے کے واقعات روزکامعمول ہیں جب کہ مقامی انتظامیہ کتوں کوتلف کرنے کی بجائے خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے ، کتوں ،سانپوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے لیکن کندیاں کے سرکاری ہسپتال میں کتوں اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین دستیاب نہ ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.