’’شوبز میں آنے پر مایاعلی کے والد 8سال ناراض رہے ‘‘

شوبز
86
0
sample-ad

لندن(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کی وجہ سے ان کے والد ان سے بہت ناراض ہوگئے تھے اور8سال تک بات بھی نہیں کی تھی ۔ برطا نوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مایاعلی نے کہا کہ کیریئر کی ابتدا میں انہیں لوگوں سے اتنی محبت نہیں ملی تھی بلکہ الٹا ان پر تنقید ہوتی تھی اور لوگ کہتے تھے کہ مایا کو اداکاری نہیں آتی یہ کیا کام کررہی ہے ، تاہم بعد میں لوگوں نے انہیں اور ان کے کام کو بے حد سراہا۔انہوں نے بتایاکہ والد اب حیات نہیں ہیں اگر وہ ہوتے تو میری کامیابیوں پر خوش ہوتے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.