Home / 2019 / August / 01 (page 2)

Daily Archives: 01/08/2019

بریسٹ فیڈنگ ویک یکم سے سات اگست تک منا یا جائے گا

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر ( آئی آر ایم این سی ایچ ) ڈاکٹر سجاد حسین نے کہا ہے کہ ضلع میانوالی میں حکو مت پنجاب کی ہدا یت پر گلو بل بریسٹ فیڈنگ ویک یکم اگست سے سات اگست تک منا یا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ بچے کا پہلا حق ما ں کا دودھ ہے یہ ہفتہ منا نے کا مقصد بچے کے اس حق اور ما ں کے دودھ کی افادیت و اہمیت کو اجاگر کر نا اور ما ؤں کو بچوں کو دوسال تک لازمی دودھ پلا نے کی ترغیب دینا ہے …

Read More »

چودہ سالہ لڑکی اغوا ،خاتون سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج

دریاخان:چودہ سالہ لڑکی اغوا کرنے والے خاتون سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق فاطمہ بیوہ خد ابخش نے تھانہ سٹی پولیس کو درخواست دی کہ کاشف ،منظور اور ساجدہ بی بی نے اس کی 14سالہ بیٹیپروین بی بی کو گھر میں اکیلی ہونے پر زبردستی اغوا کرلیا ہے اور کار میں ڈال کر لے گئے ہیں ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

Read More »

اڈاکوٹ بیلیاں تااتراء کلاں روڈٹوٹ پھوٹ کاشکار

پائی خیل:اڈاکوٹ بیلیاں تااتراء کلاں روڈٹوٹ پھوٹ کاشکار ہو گئی ،جس پرٹریفک کاچلنامحال ہوگیاہے ،رہی سہی کسر اوورلوڈٹرکوں اوربھاری بھرکم پتھرلے جانے والے ٹرکوں اورٹریکٹرٹرالیاں کے ڈرائیوروں نے پوری کررکھی ہے جو نہ صرف ٹریفک حادثات کاموجب بلکہ آنے جانے والوں کوراستہ نہ دینے پرجھگڑے روزکامعمول بن چکے ہیں۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے روڈکی ازسرِنوتعمیراوراوورلوڈٹرکوں اورٹریکٹرٹرالیوں پرپابندی عائدکرنے کامطالبہ کیاہے ۔

Read More »

انٹرنیٹ کے کاروبار کا جھانسہ ، سینکڑوں افراد لٹ گئے

میانوالی (ڈسٹر کٹ رپورٹر )پپلاں میں انٹرنیٹ کے کاروبار کا جھانسہ دیکر سینکڑوں افراد کوجمع پونجی سے محروم کردیاگیا، کچھ عرصہ پہلے پپلاں شہر کے رہائشی منتظر نقوی نے انٹرنیٹ سے کاروبار کرنے کی کمپنی کے نام پر لوگوں سے رقم لینا شروع کردی۔ اس نے بے روزگار نوجوانو ں کو بھی روزگار دینے کے نام پرپھانس لیا ۔ ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر پانچ ہزار روپے منافع گھر بیٹھے لوگوں کو ملنے لگاتو لالچ میں پنشنر غریب محنت کش طبقوں کے لوگوں نے اس کے پاس رقم جمع کرانا شروع کردی۔ نئے لوگوں سے پیسے لیکر پرانے …

Read More »

ڈی پی او بھکر شائستہ ندیم نے دریائی پولیس چوکی پتن کنیال کا دورہ

بھکر، دریا خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او بھکر شائستہ ندیم نے دریائی پولیس چوکی پتن کنیال کا دورہ کیا اور دریائے سندھ میں متوقع سیلاب کے خدشات کے پیش حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ پتنوں اور دریا کے اندر موٹر بوٹ کے ذریعے گشت کے شیڈول کو چیک کیا گیا۔ انچارج چوکی نے کچہ کے ایریا میں جرائم کے خاتمے ، مجرمان کی سرکوبی اور امن عامہ کیلئے پولیس ورکنگ کے متعلق بریفنگ دی۔ پولیس اہلکاران کو مزید فرض شناسی اور محنت سے ڈیوٹی سرانجام دینے کی تاکید کی گئی۔

Read More »

تما م متعلقہ اداروں کے افسر دفاتر میں سپیشل پر سن فرینڈلی ما حو ل یقینی بنائیں، نو ید عالم

میانوالی ( نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنر ل سید محمدنو ید عالم نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرہ میں خصوصی تو جہ کے مستحق ہیں اور تما م متعلقہ اداروں کے افسران اپنے دفاتر میں سپیشل پر سن فرینڈلی ما حو ل کو یقینی بنائیں ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ضلعی کمیٹی برا ئے داد رسی خصوصی افراد کے ما ہا نہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفئر خضر حیات خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ محکمہ سوشل ویلفئر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ سرکاری و غیر …

Read More »

میانوالی سرگودھا روڈ کی تعمیر میانوالی کی حدود سے شروع کرنے کا فیصلہ

میانوالی ( نامہ نگار )چیئرمین پی اینڈ ڈی نے میانوالی سرگودھا روڈ کو میانوالی کی حدود سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، سرگودھا میانوالی روڈ کو ون وے کرنے کی تجویز پارلیمانی سیکرٹری بلدیات و کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پنجاب ملک احمد خان بھچر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ہونے والی ممبران اسمبلی کی پہلی میٹنگ میں دی تھی، بعد میں اس سکیم کو اے ڈی پی میں شامل کیا گیا۔

Read More »

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی جاوید الحسن چشتی کا دارالامان کا دورہ

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی جاوید الحسن چشتی نے دارالامان میانوالی کا دورہ کیا ،اس موقع پر انچارج دارالامان فہمیدہ ناز نے انھیں بریفنگ دی ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید الحسن چشتی نے شلٹر ہو م کے کچن اور آفس کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر مقیم خواتین اور بچوں سے ملاقات کی اور شلٹر ہو م میں حکو مت کی جا نب سے فر اہم کر دہ سہو لیات سے متعلق دریافت کیا ۔

Read More »

جماعت اسلامی کے ضلعی امیر شہید یوسف خان کے گھر جاپہنچے

دریاخان:جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر نثار احمد ملک، نائب امیر چودھری بشارت علی ایڈووکیٹ ،پروفیسر ملک محمد یوسف چھینہ، ڈاکٹر رفعت علی خان پروفیسر میاں عبدا لمجید، محمد طیب کے ہمراہ فاضل میں پاک آرمی کے محمد یوسف خان شہید کے گھر گئے ، شہید کے والد شادی خان سے ملاقات کی ، ضلعی امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قومی پرچم کو بلند کرکے نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانا اور یہ کہنا کہ میرے تینوں بیٹے وطن کے لیے حاضر ہیں اس سے قوم کے حوصلے بلند ھوے ہیں ، ھمیں آپ پر فخر …

Read More »

بیلف کو3خواتین سمیت 4افراد کی دھمکیاں

سرگودھا(سٹی رپورٹر)مقامی عدالت کے بیلف غفور اسلام گزشتہ روز عدالتی حکم پر وارنٹ کی تعمیل کیلئے نواحی علاقہ دودہ میں موجود تھا کہ اس دوران جعفر حسین اور اسکی تین ساتھی خواتین نے کارسرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے بیلف کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

Read More »