ڈی پی او بھکر کی کھلی کچہری ، شکایات سنیں،احکامات جاری

بھکر
3
0
sample-ad

بھکر، دریا خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او بھکر نے عوامی مسائل و شکایات کیلئے کا دریاخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ، ایس ڈی پی او اور جملہ ایس ایچ اوز دریاخان سرکل کی موجودگی میں عوام الناس شکایات سنیں گئیں اور ان کے حل کیلئے موجودمتعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کیے گئے ۔ ڈی پی او بھکر نے انفرادی طور ہر شخص کی شکایات سنیں اور موقع پر موجود پولیس افسران سے استفسار کیا۔ تحقیق طلب شکایات کی بابت تحریری درخواستوں پر متعلقہ افسران کو تاکید کی گئی کہ فریقین کی ذاتی طور پر شنوائی عمل میں لاتے ہوئے حقائق کی بنیاد پر کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس حوالے سے تکمیلی رپورٹ ڈی پی او آفس ارسال کی جائے ۔ تفتیش پر عدم اعتماد کے حوالے سے پیش کردہ درخواستوں پر نہ صرف رپورٹس طلب کی گئی ہیں بلکہ ایسی درخواستوں پر تبدیلی تفتیش بورڈ کی میٹنگ میں بھی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ڈی پی او بھکر شائستہ ندیم نے کھلی کچہری کے بعد ممبران امن کمیٹی کے وفد جس کی قیادت دسٹرکٹ کور و امن کمیٹی زبیر محمود مغل کررہے تھے ملاقات کی او ر کہا کہ عید الاضحی اور محرم الحرام کے دوران ضلع میں قائم امن و امان اور بھائی چارے کی فضا کو مستحکم رکھنا ہے تاکہ ضلع امن کا گہوارہ بنا رہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.