شہباز کی گرفتاری کیلئے شہزاد اکبر دباؤڈال رہے ہیں:ن لیگ

پاکستان
3
0
sample-ad

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و قومی اسمبلی کے سابق سپیکر ایاز صادق اور مریم اورنگزیب نے کہا ہے موجودہ حکومت کے جو رویے ہیں وہ کبھی آمریت میں بھی نہیں تھے ،انھیں دیکھ کر ہٹلر اور ہلاکو خان بھی شرما جائیں ، موجودہ صورتحال دیکھ کر مشرف صاحب بھی اب ہمیں تھوڑے تھوڑے اچھے لگنے لگے ہیں، حکومت نے ایک سال میں جھوٹ کی گردان سنائی لیکن مسلم لیگ ن پر ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکی، ایک سال میں موجودہ حکومت قانون سازی تک نہیں کرسکی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ڈیلی میل نے شہزاد اکبر کی باتوں میں آکر جھوٹا الزام لگایا، شہباز شریف کے ڈیلی میل کو نوٹس پر برطانوی اخبار کا جواب آگیا ہے ، ڈیلی میل نے کہا ہے کہ 14 دن سے پہلے باضابطہ جواب نہیں دے سکتے ، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کو چلایا جائے اورعوام کے مسائل کو زیربحث لایاجاسکے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری کیلئے شہزاد اکبر دباؤڈال رہے ہیں، جب کچھ نہیں ہوتا تو کاغذ لہرا کر پریس کانفرنس کی جاتی ہے ، اگر ثبوت ہیں تو انہیں پبلک کیاجائے ، انہوں نے کہا کہ یہ تحریک انصاف نہیں تاریک انصاف ہے جو وزیراعظم کی صورت میں پاکستان پر مسلط ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ایاز صادق نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن کے اجلا س میں مولانا فضل الرحمن کے اعلان کودیکھاجائیگا۔ ن لیگ

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.