شناختی کارڈ کی شرط،یکم اگست سے نیا بحران جنم لے سکتا ہے ،انجم نثار

کاروبار
20
0
sample-ad

لاہور:چیئرمین بزنس مین پینل میاں انجم نثار نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ کی شرط کی وجہ سے یکم اگست کے بعد سے نیا بحران جنم لے سکتا ہے ۔ حکومت نئے بحران سے بچنے کیلئے فوری مذاکرات کا عمل شروع کرے ،مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی کاروباری مشکلات ہیں اور بزنس کمیونٹی خوف اور تذبذب کا شکار ہے ،اب شناختی کارڈ کی شرط کی وجہ سے ان مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔گزشتہ روزصنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے خلاف پہلے ہی تاجروں کی ہڑ تال ہو چکی ہے ،اب صنعت کار بھی پریشان ہیں کیوں کہ جب مارکیٹس بند ہونا شروع ہوتی ہیں تو صنعتوں پر بھی برا اثر پڑتا ہے ۔ شناختی کارڈ کی شرط کم از کم 3 ماہ کیلئے موخر کی جائے اور مرحلہ وار نظام کو ٹھیک کیا جائے ، تمام شرائط یکمشت نہ لاگو کی جائیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.