فلم’’ہیرمان جا‘‘ کا ٹائٹل ٹریک ریلیز ،نمائش بڑی عید پرہوگی

شوبز
27
0
sample-ad

بڑی عید پر سینماگھروں کی رونق بننے والی فلم’’ہیرمان جا‘‘ کا ٹائٹل ٹریک ریلیز کردیا گیا ،
کراچی (سٹاف رپورٹر) اس ٹریک کی جاندار موسیقی نے سننے والوں کے دِل کے تار چھیڑنا شروع کردئیے ہیں اوراسے بے حد پسند کیاجارہاہے ۔فلم کے پروڈیوسر عمران رضا کاظمی ، حریم فاروق اور عارف لاکھانی ہیں جبکہ فلم کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں۔ مرکزی کردار علی رحمن خان اور حریم فاروق کررہے ہیں جبکہ عابد علی، موجز حسن، فیضان شیخ، شمائل خٹک، شاز علی خان، میکال ذوالفقار، احمد علی اکبر، زارا شیخ، امینہ شیخ، سلیم معراج اور دیگر بھی اہم کرداروں میں اپنا جلوہ دکھائیں گے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.