ڈینگی آ گاہی مہم ، دارالامان جوہرآباد میں سیمینار کا انعقاد

پاکستان
33
0
sample-ad

جوہرآباد:محکمہ سوشل ویلفیئر ضلع خوشاب کے زیر اہتمام ڈینگی آ گاہی مہم کے حوالے سے دارالامان جوہرآباد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ نے کی۔ اس موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران و ملازمین اور مختلف این جی اوز کے نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب ڈینگی وائرس پر قابو پانے کیلئے اپنی تمام توانائیاں وقف کئے ہوئے ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کا ہر فرد انسدادِ ڈینگی مہم میں حکومت کا ساتھ دے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.