سرگودھا انجینئرنگ کالج کے طلبہ کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج

سرگودھا
23
0
sample-ad

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا یونیورسٹی آف سرگودھا انجینئرنگ کالج کے سینکڑوں طلبہ کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ،درجنوں طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ بلاک کر دیا ، تفصیل کے مطابق درجنوں طلبہ نے یونیورسٹی آف سرگودھا کہ سامنے روڑ بلاک کرکے احتجاج کیا ،طلبہ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث انجینئرنگ کالج کا انجینئرنگ کونسل سے الحاق ہی نہ ہو سکا،انجینئرنگ کی ڈگری انجینئر نگ کونسل سے منظور شدہ نہیں اس کاغذ کے ٹکرے کو کیا کریں، یونیورسٹی آف سرگودھا نے چار سال میں 12 لاکھ روپے فیسوں کی مد میں وصول کیے ، لاکھوں روپے فیسیں وصول کرکے انجینئرنگ کونسل سے منظوری تک نہیں کرائی گئی ، یونیورسٹی لاکھوں طلبہ کے مستقبل سے کھیل رہی ہے ، حکومت معاملہ کا نو ٹس لیتے ہوئے ناا ہل انتظامیہ کو فوری تبدیل کرکے ہمارے معاملہ کو حل کرے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.