پولیس پر حملے قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزی:سربراہ ہانگ کانگ

دنیا
5
0
sample-ad

ہانگ کانگ(اے پی پی) ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقہ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام نے حالیہ تشدد کے واقعات میں پولیس اہلکاروں پر حملوں کی سخت مذ مت کرتے ہوئے ان کارروائیوں کو ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کی روح کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔گزشتہ روز کیری لام نے ہسپتا ل میں زخمی پولیس افسروں عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ہانگ کانگ میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی تعریف کی ۔کیری لام نے کہا کہ قانون کی حکمرانی ہانگ کانگ کی کامیابی کی سب سے اہم بنیاد ہے ۔ ہانگ کانگ کے لوگ قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہیں لیکن بعض عناصر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کرکے ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے محکمہ پولیس اور جسٹس ڈیپارٹمنٹ کو کہاکہ جلد از جلد ان واقعات کی تحقیقات مکمل کی جائیں تاکہ حملوں میں ملوث ملزموں کو قرارواقعی سزا دی جاسکے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.