Home / کاروبار / ینگ انٹرپرینیورشپ سکیم احسن اقدام ہے :عبدالرزاق داؤد

ینگ انٹرپرینیورشپ سکیم احسن اقدام ہے :عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے ملاقات کی۔ منگل کو ہونے والی ملاقات کے دوران ینگ انٹرپرینیورشپ سکیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا کہ ینگ انٹرپرینیورشپ سکیم کے تحت ملک میں نوجوانوں کو کاروبار کیلئے قرضہ فراہم کیا جائے گا، سمیڈا ملک میں تمام ینگ انٹرپرینیورز کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا۔ مشیر تجارت نے کہا کہ ینگ انٹرپرینیورشپ سکیم ایک احسن اقدام ہے، وزارت صنعت و پیداوار اور سمیڈا ینگ انٹرپرینیورشپ سکیم کیلئے مکمل تعاون کریں گے ، ملک کی معاشی ترقی کیلئے نوجوانوں کا کردار اہم ہے ۔

About admin

Check Also

یو بی جی کا فیڈریشن الیکشن 2021میں بھرپورحصہ لینے کا اعلان

ازخود میدان عمل میں آگیا ہوں،کارکنا ن تیاریا ں شروع کردیں،ایس ایم منیر کراچی(بزنس رپورٹر)یونائیٹڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: