کاروبار

ہفتہ رفتہ، سٹاک مارکیٹ کو 360 ارب سے زائد نقصان

کے ایس سی انڈیکس میں مجموعی طور پر 2 ہزار 158 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی

کراچی(این این آئی)دنیا بھر کی طرح پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی رواں کاروباری ہفتے مندی کا رجحان رہا اور سرمایہ کاروں کے 360 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس اور تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی نے جہاں دنیا بھر کی سٹاک ایکسچینج کا بھٹہ بٹھایا وہیں اس کے اثرات پاکستان سٹاک ایکسچینج پر بھی پڑے ۔9 سے 13 مارچ کے کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 2 ہزار 158 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 36 ہزار 60 کی سطح پر بند ہوا۔ ہفتے بھر میں مختلف کمپنیوں کے ایک ارب 32 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مجموعی مالیت 63 ارب روپے سے زائد رہی اور سرمایہ کاروں کو مجموعی طور پر 360 ارب روپے کا نقصان ہوا۔واضح رہے کہ رواں ہفتے پاکستان سٹاک ایکسچینج 2 مرتبہ کریش ہوئی اور کاروباری سرگرمیوں کو کچھ وقت کیلئے معطل کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: