Home / دنیا / ہانگ کانگ:مظاہرین پر پولیس کی شیلنگ ,غیر ملکی دخل اندازی برداشت نہیں :چین

ہانگ کانگ:مظاہرین پر پولیس کی شیلنگ ,غیر ملکی دخل اندازی برداشت نہیں :چین

ہانگ کانگ(اے ایف پی)ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جبکہ احتجاج میں شریک درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔چین نے دوٹوک کہاکہ غیر ملکی دخل اندازی برداشت نہیں کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کے سیاحتی ضلع میں حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے جس سے کاروبار زندگی درہم برہم ہو کررہ گیا جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی معطل ہو گئی ۔کئی علاقوں میں ٹریفک کے بہاؤ میں تعطل پیداہونے سے شہری گھنٹوں سڑکوں پرپھنسے رہے ۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جبکہ درجنوں افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ۔مظاہرین ملزموں کی چین کو حوالگی کے بل کے خلاف مسلسل نویں ہفتے سے سراپا احتجاج ہیں۔ہانگ کانگ اور چین کے حکام نے رواں ہفتے مظاہرین کو احتجاج کا سلسلہ ترک کرنے کی وارننگ دی تھی جسے مظاہرین نے مسترد کرتے ہوئے احتجاج کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رکھا ۔دوسری طرف ہانگ کانگ پولیس نے خطرناک اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں 11 افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے کہا کہ اگر کسی نے بھی تشدد کا سہارا لیا تو اس عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ادھر اقوام متحدہ میں چین کے خصوصی مندوب نے کہا کہ ہانگ کانگ میں ہونے والے مظاہرے پر تشدد ہیں ۔انہوں نے کہا چین ایک ملک دو نظام کے اصول پر قائم ہے کسی کو اصول چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہاکہ چین کسی بھی دوسرے ملک یا گروپ کو اجازت نہیں دے گا کہ بیجنگ کے اندرونی معاملات خاص طورپر سنکیانگ ، تبت اور ہانگ کانگ میں دخل اندازی کرے ۔ ہانگ کانگ

About admin

Check Also

ایرانی میزائل پروگرام میں معاونت, امریکا کی 13 بیرونی اداروں پر پابندی

تین چینی کمپنیاں، ایک چینی شہری اور ایک ترک کمپنی کے علاوہ دیگرمتاثرہ افراد اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: