Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
ہاشم آملہ کا انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد - آرسی ویب نیوز
کھیل

ہاشم آملہ کا انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد

جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ نے ہر طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیاتاہم وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے خدا کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے پروٹیز کے اس سفر کا حصہ بنایا جو کسی اعزاز سے کم نہ تھا، اس سفر کے دوران میں نے کئی سبق سیکھے اور کئی نایاب دوست بنائے ۔124 ٹیسٹ اور 181 ون ڈے میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنے والے ہاشم آملہ نے کہا میں اپنے والدین کی دعاؤں، محبت اور مکمل سپورٹ پر ان کا شکر ادا کرتا ہوں ، اس کے ساتھ ساتھ میں اپنی اہلیہ ، دوستوں، کھلاڑیوں اور سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: