Home / کھیل / گیری سوبرز سے 6چھکے کھانے والے میلکولم ناش کا انتقال

گیری سوبرز سے 6چھکے کھانے والے میلکولم ناش کا انتقال

لندن (اے ایف پی )انگلش کاؤنٹی گلمورگن کے سابق بائیں ہاتھ کے سپن باؤلر میلکولم ناش 74برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔انہوں نے اپنے کیرئیر میں 336 فرسٹ کلا س میچز اور 271لسٹ اے میچز کھیلے ،مجموعی طور پر 10ہزار کے قریب رنز بنانے اور 1300سے زائد وکٹیں لینے سپنر کی مقبولیت کی اصل وجہ سر گیری سوبرز کے ہاتھوں ایک اوور میں 6چھکے کھانے کی وجہ سے ہے ۔ سرگیری سوبر ز نے 31اگست 1968کو ایک کاؤنٹی میچ میں میلکولم ناش کو 6چھکے مارے تھے اور وہ گیند 2006 میں 26ہزار400پاؤنڈ میں نیلا م ہوئی تھی ۔

About admin

Check Also

ڈیل اسٹین اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ

جنوبی افریقی فاسٹ بالر ڈیل اسٹین پاکستان سپر لیگ سیزن پانچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: