کھیل

گھٹنوں کے درد میں مبتلا شعیب اختر کو بیماری سے چھٹکارے کی امید

کراچی(سپورٹس ڈیسک)اپنے یو ٹیوب چینل پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہیں یہ تکلیف کیریئر کے عروج کے دور سے ہے مگر اب امید ہے کہ دو عشرے کی طویل مدت کے بعد اس سے نجات مل جائے گی۔شعیب اختر کے مطابق 1997 میں ڈاکٹروں نے انہیں بتایا تھا کہ تمہارا کیریئر اس تکلیف کی وجہ سے دو سال سے زیادہ طویل نہیں ہو سکے گا لیکن وہ اپنے گھٹنے سے پانی اور خون نکالنے کے تکلیف دہ عمل کے باوجود کھیلتے رہے مگر نئے لڑکوں کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ وہ کسی تکلیف کے بغیر تیز باؤلنگ نہیں کر سکتے ۔ شعیب اختر کا کہناتھاکہ فاسٹ باؤلرز آرام پسند ہونے کے بجائے مزید محنت کریں ،فٹنس ہی فاسٹ باؤلر کاہتھیا ر جو اسے میدان میں ایکٹورکھتاہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: