میانوالی

گٹروں کے ڈھکن ٹوٹ پھوٹ کا شکار،شہریوں کو خطرہ

کئی گلیوں ، محلوں اور بازاروں میں گٹر انتہائی بوسیدہ،مرمت کا مطالبہ

کندیاں: شہر کی متعدد گلیوں میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث گٹروں کے ڈھکن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، تفصیلات کے مطابق کندیاں شہر کے کئی گلیوں ، محلوں اور بازاروں میں سیوریج لائینوں کے ڈھکن انتہائی بوسیدہ ہوچکے ہیں جسکی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں جب کہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے شہر میں ابلتے گڑوں کے پانی کی وجہ سے بیماریوں نے شہر کو اپنا مسکن بنا لیا ہے ،شہریوں نے ڈی سی میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں خطرے کی علامت بنے کھلے مین ہولز کے لئے فوری طور پر ڈھکنوں کا بندوبست کرنے اور مرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: