Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
گوجرانوالہ میں انصاف سپر لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ کا میلہ سج گیا - آرسی ویب نیوز
کھیل

گوجرانوالہ میں انصاف سپر لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ کا میلہ سج گیا

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں انصاف سپر لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ کا میلہ سج گیا۔ افتتاحی میچ گوجرانوالہ ٹائیگراور فقیر پورہ رائل کے درمیان کھیلا گیا جس میں انٹرنیشنل کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئے۔
جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں انصاف سپر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایونٹ کی بارہ ٹیموں، ان کے مالکان اور قومی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین سپر لیگ کے مطابق ہر ٹیم کی طرف سے چار چار قومی کھلاڑی کھیلیں گے۔
پہلا میچ گوجرانوالہ ٹائیگراور فقیر پورہ رائل کے درمیان کھیلا گیا جس میں قومی کرکٹر عبد الرزاق، رانا نوید الحسن، عماد بٹ، نعمان انور بھی ایکشن میں نظر آئے۔ شائقین چوکا، چھکا لگنے اور آئوٹ ہونے پر خوب داد دیتے رہے۔
لیگ میں حصہ لینے والے قومی کھلاڑیوں نے اسے کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کے لیے اچھی کاوش قرار دے دیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: