Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
گندے پانی کے تالاب،کچرے کے ڈھیر،کندیاں فلتھ ڈپو بن گیا - آرسی ویب نیوز
پاکستان

گندے پانی کے تالاب،کچرے کے ڈھیر،کندیاں فلتھ ڈپو بن گیا

کندیاں:میونسپل کمیٹی کندیاں انتظامیہ کی ناقص کارکردگی اور غفلت نااہلی کی وجہ سے کندیاں فلتھ ڈپو کا منظر پیش کر رہا ہے ، جرنیلی روڈ کندیاں سیوریج کی مین لائن شفاخانہ حیوانات دفتر کے سامنے گٹروں سے پانی باہر نکل ہوا ہے ، گلی جامع مسجد اہل حدیث ،محلہ نور خیل ،محلہ خواجے خیل ،گلی ساندھا ں والی، نیازی سٹریٹ ،ریلوے کالونی کوارٹرز اور صدیقی بازار کی آبادی کے ساتھ ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول،گورنمنٹ بوائز مڈل سکول لوکوشیڈ کے ساتھ ریلوے کالونی کندیاں میں سیوریج کے پانی کے تالاب عرصہ سے موجود ہیں جو مچھروں کی آ ما جگاہ ، بد بو اور تعفن کا سبب بن رہے ہیں ، ڈینگی پھیلنے کا شدید خطرہ ہے ،گٹروں پر ڈھکن موجود نہیں ہیں ان گلیوں کے مکینوں محمد ریاض آرائیں ،صوفی محمد سلیمان،نور محمد آرئیں،عبدالستار آرئیں،ظفر چوہان، ماسٹر ظفر عباس شاہ، سابق چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی ملک غلام شبیر چھبورا نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر سرگودھا،ڈی سی میانوالی، اسسٹنٹ کمشنر پپلاں سے مطالبہ کیا ہے کہ صحت وصفائی کی ناقص حالت کا فوری نوٹس لیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: