Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
گلی محلوں میں سیوریج اور بارشوں کا پانی ، ڈینگی کا خطرہ - آرسی ویب نیوز
پاکستان

گلی محلوں میں سیوریج اور بارشوں کا پانی ، ڈینگی کا خطرہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات اور مختلف گلی محلوں میں سیوریج اور بارشوں کے پانی کے باعث ڈینگی کا خطرہ شہریوں کے سروں پر منڈلانے لگا ہے حکومت فوری طور پر صفائی کے انتظامات پر توجہ دے وگرنہ ڈینگی سے بہت سے لوگ متاثر ہونگے ، انجمن تاجران گولچوک کے راہنما حاجی عتیق الرحمن نے کہا کہ ڈینگی خطرناک مرض ہے گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال شہر بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سپرے کا نہ کیا جانا بھی لمحہ فکریہ ہے ، جا بجا گندگی کے ڈھیر’ سیوریج کا پانی’ ڈینگی مچھر کی افزائش کی بہترین آماجگاہیں ہیں اگر فوری طور پر صفائی کا انتظام بہتر نہ کیا گیا اور سپرے نہ ہوا تو بہت سے لوگ ڈینگی کی وباء میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: