Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
گجرات - آرسی ویب نیوز
پاکستان

گجرات

بیوہ کے نام جائیداد پر بھی نوٹس جاری
گجرات(سٹی رپورٹر )محکمہ ایکسائزکی طرف سے بیوہ کے نام پر جائیداد پر بھی ہر سال ٹیکس کا نوٹس بھجوایا جاتا ہے حالانکہ اسکی معافی ہے مگر اہلکاروں کی طرف سے تنگ کرنے کیلئے ہرسال بیوہ کے نام پر جو بھی پراپرٹی ہوتی ہے اسکی ریکوری کیلئے نوٹس بھجوائے جاتے ہیں۔
سرکاری ہسپتالوں میں ادویات ناپید،لوگ سراپا احتجاج
پھالیہ(نامہ نگار )سرکاری ہسپتالوں میں عمومی ادویات بھی ناپید، میڈیکل افسر محض نسخہ جات کیلئے ڈیوٹی دینے لگے ، مریض ادویات کیلئے مارے مارے پھرنے لگے ، نجی میڈیکل سٹور مالکان کی چاندی ہو گئی ، محکمہ صحت حکومت پنجاب کا شکایت سیل بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گیا ،لوگ سراپا احتجاج ہیں ۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ سمیت سرکاری ہسپتالوں میں سردرد ، نزلہ زکام بخار کی ادویات بھی غائب ہیں۔
دوموٹرسائیکلوں کے تصادم میں نوجوان جاں بحق
لالہ موسیٰ:دوموٹرسائیکلوں کے تصادم میں نوجوان جاں بحق ہو گیا ، نواحی گاؤں چاچووال کارہائشی نوجوان محمداقصدولدمحمدارشدلالہ موسیٰ سے چڑیانوالہ جارہاتھاکہ قطب گولڑہ کے قریب ان کی موٹرسائیکل سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سے ٹکراگئی اور پیچھے سے آنے والامزداٹرک نوجوان کے اوپرسے گزرگیاجس کے نتیجہ میں محمداقصددم توڑگیا۔
گجرات شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کا دائرہ وسیع
گجرات(سٹی رپورٹر) گجرات شہر کو تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کے حکم پر اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کی ہدایات پر قمر سیالوی روڈ پر نالوں کی صفائی تجاوزات کے خلاف آ پریشن کیا جارہاہے میونسپل کارپوریشن کی طرف سے قمر سیالوی روڈ کے تاجروں کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ۔اس سے پہلے رحمان شہید روڈ پر نالوں پر پختہ تجاوزات تعمیر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: