پاکستان

کورونا: وزیراعلی نے ہیلی کاپٹر محکمہ صحت کو دیدیا, ہر طبقے کو کردار ادا کرنا ہوگا: بزدار

عوام وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں،مثبت نتائج سامنے آئینگے :مزیداقدامات بھی کرتے رہیں گے ، وزیر اعلیٰ

لاہور (سیاسی رپورٹر سے ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہی کورونا وائرس سے نمٹنے کا موثر ذریعہ ہے ، پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے موثر اور بروقت اقدامات کئے ہیں، تعلیمی اداروں، شادی ہالوں اور سینما گھروں کو بند رکھنے کا فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا گیا ہے ، عوام سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دیں، مثبت نتائج سامنے آئینگے ، مزید اقدامات بھی کرتے رہیں گے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا عوام \”پرہیز علاج سے بہتر ہے \” کے اصول پر عمل کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کو اپنے معمول کا حصہ بنائیں، عوام کے تعاون سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔ عثمان بزدار نے اپناہیلی کاپٹر کورونا ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر محکمہ صحت کے حوالے کر دیا ، محکمہ صحت کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلقہ امور کی انجام دہی کیلئے وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر استعمال کرسکے گا، وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر پر ضروری طبی امداد کیلئے ادویات، آلات اور کٹس بھی جلد از جلد منتقل کی جاسکیں گی، ہیلی کاپٹر کو مریضوں کی منتقلی کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔وزیر اعلیٰ نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ، صارفین کے حقوق کا تحفظ تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ عثمان بزدار نے ماہر اقتصادیات، دانشور و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر مبشر حسن کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: